آپ کے WhatsApp کھاتے کی صرف ایک نمبر کے ساتھ ایک ہی آلے پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس دو SIM والا فون ہے، تو براہ کرم توجہ دیں کہ آپ کو اس پر بھی WhatsApp پر تصدیق کرنے کے لیے صرف ایک ہی نمبر کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ایک WhatsApp کھاتے میں دو نمبروں کی تصدیق کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
اگر آپ اپنے WhatsApp کھاتے کو بار بار مختلف آلات پر تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہریں گے، تو ایک مرحلے پر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنے کھاتے کی دوبارہ تصدیق کرنے سے مسدود کر دیا جائے۔ براہ کرم، مختلف آلات اور نمبروں کو بارہا تبدیل نہ کیا کریں۔