'یہ گروپ اب دستیاب نہیں ہے' کا کیا مطلب ہے؟
WhatsApp کے پاس گروپ کی معلومات بشمول گروپ کے ناموں، پروفائل فوٹوز اور گروپ کی تفصیلات کا جائزہ لینے کیلئے جدید مشین لرننگ ٹیکنالوجی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم صارفین کو ایسے آسان آپشنز فراہم کرتے ہیں جن کی مدد سے وہ ہمیں کسی بھی چیٹ سے رپورٹ کر سکتے ہیں۔ اپنی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کے لیے یا اگر کوئی گروپ ایڈمن ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہو تو ہم چیٹ گروپس میں مزید سرگرمی روک سکتے ہیں۔
اضافی مدد کے لیے، براہ کرم ہماری WhatsApp سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔