کبھی کبھار، آپ کو کسی رابطے کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کی جگہ مذکورہ بالا پیغام نظر آ سکتا ہے۔ شروع سے آخر تک مرموز کاری کی وجہ سے، آپ کو کسی کا پیغام آنے تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ان کے فون کا آن لائن ہونا اور آپ کے لیے پیغام کو مرموز کرنا ضروری ہے۔ یہ عموماً اس وقت ہو سکتا ہے جب آپ نے یا اس شخص نے حال ہی میں WhatsApp کو دوبارہ انسٹال کیا ہو جس کے ساتھ آپ چیٹ کر رہے ہیں۔
اس عمل کو تیز کرنے کے لیے، آپ جس کو پیغام بھیج رہے ہیں اس شخص سے WhatsApp کھولنے کو کہہ سکتے ہیں۔
شروع سے آخر تک مرموز کاری کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہمارا وائٹ پیپر اور یہ مضمون پڑھیں۔