یہ پیغام نظر آنا: "اس پیغام کا انتظار ہے۔ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔"
کبھی کبھار، آپ کو کسی رابطے کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کی جگہ مذکورہ بالا پیغام نظر آ سکتا ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی وجہ سے، آپ کو کسی کا پیغام پہنچنے کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ان کے فون کا آن لائن ہونا ضروری ہے۔ یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب آپ نے یا اس شخص نے حال ہی میں WhatsApp کو دوبارہ انسٹال کیا ہو یا پرانے ورژن پر ہو جس کے ساتھ آپ چیٹ کر رہے ہیں۔
اس عمل کو تیز کرنے کے لیے:
- جس شخص کو آپ میسج کر رہے ہیں اس سے ان کے فون پر WhatsApp کھولنے کو کہیں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ دونوں WhatsApp کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں۔