سیکورٹی کوڈ میں تبدیلی کی اطلاع
آپ اور دوسرے شخص کے درمیان ہونے والی اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ چیٹس کا اپنا سیکیورٹی کوڈ ہوتا ہے جو یہ توثیق کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے کہ چیٹ میں آپ کی کالز اور بھیجے گئے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔ یہ کوڈ رابطے کی معلومات والی اسکرین پر QR کوڈ اور ایک 60 ہندسوں والے نمبر دونوں کے طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوڈز ہر چیٹ کیلئے منفرد ہوتے ہیں اور ہر چیٹ میں ان کا لوگوں کے بیچ موازنہ کیا جا سکتا ہے تاکہ توثیق ہو سکے کہ اس چیٹ میں آپ کے بھیجے گئے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔ سیکورٹی کوڈز بس آپ کے بیچ شیئر کردہ خصوصی کلید کے مرئی ورژنز ہوتے ہیں اور آپ فکر نہ کریں، یہ بذات خود اصل کلید نہیں، انہیں ہمیشہ خفیہ رکھا جاتا ہے۔
کبھی کبھار، اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن میں استعمال ہونے والے سیکورٹی کوڈز تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ایسا آپ یا آپ کے رابطے کے WhatsApp دوبارہ انسٹال کرنے یا فونز تبدیل کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
سیکورٹی کوڈز تبدیل ہونے پر اطلاعات موصول کرنے کیلئے:
- پہلے WhatsApp سیٹنگز کو کھولیں۔
- اکاؤنٹ > سیکورٹی پر ٹیپ کریں۔
- یہاں سے آپ سیکورٹی کی اطلاعات دکھائیں پر ٹیپ کر کے سیکورٹی کی اطلاعات فعال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ خصوصیت صرف اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ چیٹ میں رابطے کے لیے دستیاب ہے۔
آپ کبھی بھی یہ توثیق کر سکتے ہیں کہ آپ کا سیکورٹی کوڈ جائز ہے۔ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے بارے میں اس مضمون میں جانیں۔