ہم Facebook کمپنیوں کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں
اس مضمون کو آرکائیو کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم ہماری پرائیویسی پالیسی میں تازہ ترین مواد دیکھیں۔
اس مضمون میں، ہم اپنے یورپی علاقے کے صارفین کو اضافی معلومات فراہم کررہے ہیں۔
Facebook کمپنیاں کیا ہیں؟
WhatsApp Facebook کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ Facebook کمپنیوں میں Facebook ،Facebook Technologies، WhatsApp اور دیگر شامل ہیں، جو مل کر Facebook کمپنی کے پروڈکٹس پیش کرتی ہیں۔
WhatsApp Facebook کمپنیوں کے ساتھ معلومات کیوں شیئر کرتا ہے؟
WhatsApp انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، اور سسٹمز جیسی سروسز حاصل کرنے کے لیے دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ کام کرتا ہے اور معلومات شیئر کرتا ہے جن سے ہمیں WhatsApp کی سروس فراہم کرنے اور بہتر بنانے، نیز WhatsApp اور دیگر Facebook کمپنیوں کو محفوظ اور سیکیور رکھنے میں ملتی ہے۔ جب ہم Facebook کمپنیوں سے سروسز حاصل کرتے ہیں تو جو معلومات ہم ان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں وہ ہماری ہدایات کے مطابق WhatsApp کی مدد کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، مل کر کام کرنے کی وجہ سے ہم:
آپ کو دنیا بھر میں آپ کو تیز اور قابل اعتماد پیغام رسانی کی سہولت فراہم کر پاتے ہیں اور اپنی سروسز اور خصوصیات کی کارکردگی سمجھ پاتے ہیں۔
اسپام اکاؤنٹس ہٹا کر اور غلط استعمال کی سرگرمیوں کا مقابلہ کر کے WhatsApp اور Facebook کمپنی کے پروڈکٹس میں سیکیورٹی، تحفظ اور سالمیت کو یقینی بنا پاتے ہیں۔
آپ کے WhatsApp کے تجربہ کو Facebook کمپنی کے پروڈکٹس سے منسلک کر پاتے ہیں۔
تاحال، Facebook آپ کے Facebook پروڈکٹ کے استعمال کو بہتر بنانے یا Facebook پر آپ کو زیادہ متعلقہ Facebook اشتہارات دکھانے کیلئے آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ کی معلومات استعمال نہیں کرتا ہے۔ ہم WhatsApp اور آپ کے زیر استعمال دیگر Facebook کمپنی کے پروڈکٹس پر آپ کا تجربہ بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت نئے طریقوں پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو اپنی طرف سے فراہم کیے جانے والے نئے تجربات اور ہمارے ڈیٹا سے متعلق طرز عمل کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔
WhatsApp Facebook کمپنیوں کے ساتھ کون سی معلومات شیئر کرتا ہے؟
Facebook کمپنیوں سے سروسز حاصل کرنے کیلئے، WhatsApp اپنے پاس آپ کے بارے میں موجود وہ معلومات شیئر کرتا ہے جو پرائیویسی پالیسی کے سیکشن 'ہم کون سی معلومات اکٹھی کرتے ہیں' میں بیان کی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر، WhatsApp کو اینالیٹکس سروسز فراہم کرنے کے لیے، Facebook آپ کی طرف سے WhatsApp کے لیے سائن اپ کے دوران توثیق کیے جانے والے نمبر، آپ کے آلے کی کچھ معلومات (آپ کے اسی آلے یا اکاؤنٹ سے وابستہ آلے کی شناخت کرنے والی چیزیں، آپریٹنگ سسٹم کے ورژن، ایپ ورژن، پلیٹ فارم کی معلومات، آپ کے موبائل کے ملک کے کوڈ اور نیٹ ورک کوڈ اور اپ ڈیٹ قبول کرنے کی ٹریکنگ اور کنٹرول کے انتخاب فعال کرنے کے لیے فلیگز) اور WhatsApp کی جانب سے اور ہماری ہدایات کے مطابق آپ کے استعمال کی کچھ معلومات (آپ نے آخری بارWhatsApp کب استعمال کیا اور وہ تاریخ جب آپ نے اپنا اکاؤنٹ پہلی بار رجسٹر کیا تھا نیز آپ کون سی خصوصیات استعمال کرتے ہیں اور کتنی بار کرتے ہیں) کو پراسیس کرتا ہے۔
WhatsApp اس صورت میں بھی دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ معلومات شیئر کرتا ہے جب یہ Facebook کمپنیوں میں تحفظ، سیکورٹی اور سالمیت کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہو۔ اس میں ایسی معلومات شیئر کرنا شامل ہے جو Facebook اور دیگر Facebook کمپنیوں کو یہ تعین کرنے کے قابل بناتی ہیں کہ آیا کوئی WhatsApp صارف Facebook کمپنی کے دیگر پروڈکٹس بھی استعمال کررہا ہے نیز اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے بھی کہ آیا اس طرح کے صارف کے خلاف یا اس کی حفاظت کے لیے دیگر Facebook کمپنیوں کو کوئی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، WhatsApp ایسی معلومات شیئر کر سکتا ہے جن کی مدد سے Facebook بھی اپنے پلیٹ فارم پر کسی شناخت شدہ اسپامر کے خلاف کارروائی کر پائے، مثلاً متعلقہ واقعہ (واقعات) کی معلومات کے ساتھ ساتھ وہ فون نمبر جس کی انہوں نے WhatsApp کے لیے سائن اپ کرتے وقت توثیق کی تھی یا پھر اسی آلہ یا اکاؤنٹ سے وابستہ آلہ کے شناخت کار۔ اس طرح کی کوئی بھی منتقلی پرائیویسی پالیسی کے سیکشن 'ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی ہماری قانونی بنیاد' کے مطابق کی جاتی ہے۔
Facebook کمپنیاں میری WhatsApp معلومات کا استعمال کس طرح کرتی ہیں؟
ایسی سروسز حاصل کرنے کیلئے جو WhatsApp کو ہمارا کاروبار چلانے، بہتر بنانے اور ترقی دینے میں مدد کریں۔ جب WhatsApp اس طرح Facebook کمپنیوں کے ساتھ معلومات شیئر کرتا ہے تو Facebook کمپنیاں سروس فراہم کنندگان کا کردار ادا کرتی ہیں اور ہم جو معلومات ان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں وہ ہماری ہدایات کے مطابق WhatsApp کی مدد کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔
ہم دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ معلومات بطور سروس فراہم کنندگان شیئر کرتے ہیں۔ سروس فراہم کنندگان انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجیز، سسٹمز، ٹولز، معلومات اور مہارت فراہم کر کے WhatsApp جیسی کمپنیوں کی مدد کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے صارفین کو WhatsApp سروس فراہم کر پائیں اور اسے بہتر بنا پائیں۔
مثلاً، اس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ ہماری سروسز کس طرح استعمال کی جا رہی ہیں اور Facebook کمپنیوں کے مقابلے میں اس کے استعمال کا موازنہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ اس طرح کی معلومات مثلاً WhatsApp کیلئے سائن اپ کرتے وقت آپ نے کس فون نمبر کی توثیق کی تھی اور آخری بار آپ کا اکاؤنٹ کب استعمال ہوا تھا شیئر کر کے، ممکن ہے ہم یہ معلوم کر پائیں کہ آیا کوئی مخصوص WhatsApp اکاؤنٹ کسی ایسے شخص کا ہے جو Facebook کمپنیوں کی کوئی اور سروس بھی استعمال کرتا ہے۔ اس طرح ہم زیادہ درست طریقے سے اپنی سروسز کے بارے میں معلومات رپورٹ کر پاتے ہیں اور اپنی سروسز بہتر بنا پاتے ہیں۔ جس سے ہم مثال کے طور پر یہ سمجھ پاتے ہیں کہ لوگ Facebook کمپنیوں کی دیگر ایپس یا سروسز کے مقابلے میں WhatsApp سروسز کس طرح استعمال کرتے ہیں، نتیجتاً یہ WhatsApp کو نئی ممکنہ خصوصیات یا پروڈکٹ کی بہتریوں کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، یہ پتہ لگا کر کہ ہمارے کون سے صارف کوئی اور Facebook ایپ استعمال نہیں کرتے ہیں اور Facebook کمپنیوں پر کتنے منفرد صارف ہیں، ہم WhatsApp کے منفرد صارفین کا شمار بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے WhatsApp کو ہماری سروس پر سرگرمی کی زیادہ جامع انداز سے رپورٹ کرنے میں مدد ملتی ہے، اس میں سرمایہ کاروں اور ریگولیٹرز کو رپورٹ کرنا شامل ہے۔
مستحکم کاروبار بنانے کے طریقے دریافت کرنے سے WhatsApp کو بھی مدد ملتی ہے۔ مثال کے طور پر، جیسا کہ ہم نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہم لوگوں اور کاروباروں کے لیے WhatsApp کے ذریعے بات چیت کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں اور اس میں دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا شامل ہو سکتا ہے تاکہ لوگ ایسے کاروبار تلاش کر سکیں جن میں انہیں دلچسپی ہے اور WhatsApp کے ذریعے ان سے بات چیت کر سکیں۔ اس طرح، Facebook صارفین کو ان کاروباروں کے ساتھ WhatsApp کے ذریعے بات چیت کرنے کی سہولت دے پائے گا جو انہیں Facebook پر ملتے ہیں۔
WhatsApp اور Facebook کی سبھی سروسز کو محفوظ اور سیکیور رکھنے کے لیے۔
ہم دیگر Facebook کمپنیوں کے ساتھ یا وہ ہمارے ساتھ ہماری پرائیویسی پالیسی کے سیکشن 'ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی ہماری قانونی بنیاد' کے مطابق معلومات شیئر کرتے ہیں تاکہ ہماری سروسز پر اسپام اور غلط استعمال کا مقابلہ کیا جا سکے، انہیں محفوظ رکھنے میں مدد کی جا سکے اور ہماری سروسز پر یا ان سے ہٹ کر بھی تحفظ، سیکورٹی اور سالمیت کو فروغ دیا جا سکے۔ لہذا مثال کے طور پر، اگر Facebook کی کسیی کمپنی کو پتہ چلتا ہے کہ کوئی اس کی سروسز کو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے تو، وہ اس کا اکاؤنٹ غیر فعال کرسکتی ہے اور دیگر Facebook کمپنیوں کو اس کی اطلاع دے سکتی ہے تاکہ وہ بھی ایسا کرنے پر غور کر سکیں۔ یوں ہم اس مقصد کیلئے صرف ان صارفین سے متعلق معلومات شیئر کرتے ہیں جن کو ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے طور پر شناخت کیا جا چکا ہو یا جن سے ہمارے صارفین یا دوسروں کے تحفظ یا سیکورٹی کو ایسا خطرہ لاحق ہونے کا معلوم ہو چکا ہو جس کے بارے میں ہماری دیگر کمپنیوں کو خبردار کیا جانا چاہیے۔
WhatsApp اور دیگر Facebook کمپنیوں کی سروسز کو محفوظ اور سیکور رکھنے کی خاطر، ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ Facebook کمپنیوں میں کون سے اکاؤنٹس ایک ہی صارف سے وابستہ ہیں تاکہ جب ہم کسی ایسے صارف کی نشاندہی کریں جو ہماری سروسز کی شرائط کی خلاف ورزی کرے یا دوسروں کے تحفظ یا سلامتی کیلئے خطرے کا باعث ہو تو ہم موزوں کارروائی کر سکیں۔
ہم Facebook پر Facebook پروڈکٹس کو بہتر بنانے اور زیادہ موافق Facebook اشتہارات فراہم کرنے کیلئے ڈیٹا شیئر نہیں کرتے ہیں۔
- تاحال، Facebook آپ کے Facebook پروڈکٹ کے استعمال کو بہتر بنانے یا Facebook پر آپ کو زیادہ متعلقہ Facebook اشتہارات دکھانے کیلئے آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ کی معلومات استعمال نہیں کرتا ہے۔ یہ آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن اور یورپ کے دیگر ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹیز کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ ہم WhatsApp اور آپ کے زیر استعمال دیگر Facebook کمپنی کے پروڈکٹس پر آپ کا تجربہ بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت نئے طریقوں پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر ہم مستقبل میں اس مقصد کے لیے Facebook کمپنیوں کے ساتھ اس طرح کا ڈیٹا شیئر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ایسا ہم صرف اس طرح کا استعمال ممکن بنانے کیلئے آئندہ کے طریقہ کار سے متعلق آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کے اتفاق رائے کے بعد کریں گے۔ ہم آپ کو اپنے پیش کیے جانے والے نئے تجربات اور معلومات سے متعلق اپنے طرز عمل کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھیں گے۔
ان مقاصد کے لیے کن کی WhatsApp معلومات Facebook کمپنیوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں؟
ہم اپنی سروسز استعمال کرنے کا انتخاب کرنے والے تمام WhatsApp صارفین کی معلومات شیئر کرتے ہیں۔ اس میں وہ WhatsApp صارفین بھی شامل ہو سکتے ہیں جو Facebook کے صارف نہیں ہیں کیونکہ ہمیں ضرورت پیش آنے پر اپنے سبھی صارفین کی معلومات شیئر کرنے کی صلاحیت درکار ہے تاکہ Facebook کمپنیوں سے اہم سروسز حاصل کی جا سکیں اور ہماری پرائیویسی پالیسی نیز اس مضمون میں بتائے گئے ضروری مقاصد پورے کیے جا سکیں۔
تمام معاملات میں، ہم وہ کم سے کم معلومات شیئر کرتے ہیں جو ان مقاصد کو پورا کرنے کیلئے درکار ہو۔ ہم یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ ہم جو معلومات شیئر کرتے ہیں وہ اپ ٹو ڈیٹ ہے، لہذا مثال کے طور پر اگر آپ اپنا WhatsApp فون نمبر اپ ڈیٹ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم سے اسے موصول کرنے والے Facebook کی دوسری کمپنیاں بھی اس نمبر کو اپ ڈیٹ کر دیں گی۔
اہم بات یہ ہے کہ WhatsApp آپ کے WhatsApp روابط Facebook یا Facebook کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ ان کے ذاتی مقاصد کی خاطر استعمال کیے جانے کیلئے شیئر نہیں کرتا اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔
میرے پاس Facebook کمپنیوں کے میری WhatsApp معلومات استعمال کیے جانے کے سلسلے میں کیا اختیارات ہیں؟
آپ جب چاہیں ہماری سروسز کا استعمال بند کر سکتے ہیں اور ایپ میں میرا اکاؤنٹ حذف کریں خصوصیت کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ حذف کرسکتے ہیں۔ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرنے کے بعد بھی آپ دیگر Facebook کمپنیوں کی جانب سے آفر کی جانے والی دیگر ایپس اور سروسز استعمال کرنا جاری رکھ پائیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے Facebook اکاؤنٹ حذف کرنے سے WhatsApp استعمال کرنے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ جب آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے اس بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔