امدادی مرکز
اپنی زبان منتخب کریں
  • azərbaycan
  • Afrikaans
  • Bahasa Indonesia
  • Melayu
  • català
  • čeština
  • dansk
  • Deutsch
  • eesti
  • English
  • español
  • français
  • Gaeilge
  • hrvatski
  • italiano
  • Kiswahili
  • latviešu
  • lietuvių
  • magyar
  • Nederlands
  • norsk bokmål
  • o‘zbek
  • Filipino
  • polski
  • Português (Brasil)
  • Português (Portugal)
  • română
  • shqip
  • slovenčina
  • slovenščina
  • suomi
  • svenska
  • Tiếng Việt
  • Türkçe
  • Ελληνικά
  • български
  • қазақ тілі
  • македонски
  • русский
  • српски
  • українська
  • עברית
  • العربية
  • فارسی
  • اردو
  • বাংলা
  • हिन्दी
  • ગુજરાતી
  • ಕನ್ನಡ
  • मराठी
  • ਪੰਜਾਬੀ
  • தமிழ்
  • తెలుగు
  • മലയാളം
  • ไทย
  • 简体中文
  • 繁體中文
  • 日本語
  • 한국어
  • WhatsApp ویب
  • خصوصیات
  • ڈاؤن لوڈ کریں
  • سیکیورٹی
  • امدادی مرکز
  • ڈاؤن لوڈ کریں
  • خصوصیات
  • سیکیورٹی
  • امدادی مرکز
  • رابطے میں رہیں

ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
عمومیسیکیورٹی اور رازداری

‏WhatsApp کو ذمہ داری سے استعمال کرنے کا طریقہ


‏WhatsApp کو دوسرے لوگوں کو پیغام بھیجنے کے ایک آسان، محفوظ اور قابل اعتبار طریقے کے بطور بنایا گیا تھا۔ پیغام رسانی کی فطرت ہی نجی ہے اور ہماری سروس کی شرائط اسی طرح تیار کی گئی ہیں کہ ہمارے پلیٹ فارم اور صارفین کو محفوظ رکھنے میں مدد دی جا سکے۔ لوگوں نے ہم سے یہ سمجھنے میں مدد مانگی ہے کہ WhatsApp کو ذمہ داری سے استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے لہذا ہم نے یہ گائیڈلائنز بنائی ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین کا WhatsApp پر تجربہ اچھا رہے۔ ‏WhatsApp کے تمام صارفین، بشمول حکومتی ادارے، سیاسی جماعتیں اور حکومتی اداروں کے امیدواران کو WhatsApp استعمال کرتے ہوئے ان اصولوں کو فالو کرنا چاہیئے۔ ‏WhatsApp خود کار اور کثیر تعداد میں پیغام رسانی کے بے جا استعمال کو کس طرح روکتا ہے اس پر مزید معلومات کیلئے یہ پڑھیں وائٹ پیپر۔

‏WhatsApp کے استعمال کیلئے بہترین طریقے

  • ڈیزائن میں شامل ذاتی مواصلت: ذاتی چیٹ اور چھوٹے گروپ کی گفتگوؤں کیلئے صارفین کو اپنے ذاتی اکاؤنٹس کا نظم خود کرنا چاہیئے۔
  • لوگوں کی اجازت حاصل کرنا: پیغامات صرف ان لوگوں کو بھیجنے چاہیئے جنہوں نے پہلے خود آپ سے رابطہ کیا ہو یا پھر جنہوں نے درخواست کی ہو کہ آپ WhatsApp کے ذریعے ان سے رابطہ کریں۔ لوگوں کو اپنا فون نمبر دینا بہترین رہتا ہے تاکہ وہ آپ کو پہلے پیغام بھیج سکیں۔ اگر لوگ اپنا فون نمبر فراہم کرتے ہیں تو انہیں ان طریقوں سے پیغام بھیجیں جو ان کی توقع کے مطابق ہوں۔ مثلاً، وضاحت کریں کہ آپ کون ہیں اور آپ کو ان کا فون نمبر کیسے ملا۔
  • لوگوں کی مرضی کا احترام کرنا: اگر کوئی صارف آپ سے پیغام نہ بھیجنے کا کہتا ہے تو آپ کو چاہیئے کہ اس صارف کو اپنی ایڈریس بُک سے ہٹا دیں اور ان سے دوبارہ رابطہ کرنے سے گریز کریں۔ لوگوں کو گروپ میں شامل کرنے سے پہلے آپ کو ان سے اجازت حاصل کرنی چاہیئے۔ اگر آپ کسی کو گروپ میں شامل کرتے ہیں اور وہ خود کو اس میں سے ہٹا لیتے ہیں تو براہ کرم اس فیصلے کا احترام کریں۔
  • گروپ کنٹرولز استعمال کریں: ہم نے WhatsApp گروپس کیلئے ایک صرف ایڈمن پیغام کی ترتیب بنائی ہے۔ اگر آپ ایڈمن ہیں تو آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا تمام ممبرز یا صرف گروپ ایڈمن ہی گروپ میں پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ اس خصوصیت کو استعمال کرنا گروپس کے اندر غیر ضروری پیغامات کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
  • فارورڈ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں: ہم نے تمام فارورڈ شدہ پیغامات کے ساتھ ایک لیبل ملحق کر دیا ہے تاکہ لوگوں کو شیئر کرنے سے پہلے سوچنے کیلئے سراہا جائے۔

گریز کرنے والے کام

  • بلا ضروری، خود کار یا کثیر تعداد میں پیغامات: WhatsApp استعمال کرتے ہوئے کثیر تعداد میں پیغامات بھیجنے، خود کار پیغامات بھیجنے یا خود کار ڈائل استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ‏WhatsApp بلا ضروری پیغامات بھیجنے والے اکاؤنٹس کا تعین کرنے اور انہیں بین کرنے کیلئے مشین لرننگ ٹیکنالوجی اور صارفین کی جانب سے رپورٹس دونوں کا استعمال کرتا ہے۔ اس میں ایک سسٹم کے تحت صارفین کے ساتھ ایسے طریقوں سے رابطہ کرنا شامل ہے جو ان کی مرضی کے خلاف ہوں۔ اس کے علاوہ، غیر مجاز یا خود کار طریقوں سے اکاؤنٹس یا گروپس نہ بنائیں اور نہ ہی WhatsApp کے ترمیم شدہ ورژنز استعمال کریں۔
  • روابط کی وہ فہرستیں استعمال کرنا جو آپ کی نہ ہوں: صارفین کو WhatsApp پر پیغامات بھیجنے یا گروپس میں شامل کرنے کیلئے کبھی بھی لوگوں کی رضامندی کے بغیر فون نمبرز شیئر نہ کریں یا ناجائز ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا استعمال نہ کریں (مثلاً فون نمبرز کی فہرستیں خریدنا)۔
  • بروڈکاسٹ کی فہرستوں کا حد سے زیادہ استعمال: بروڈکاسٹ کی فہرست کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات صارفین کو صرف اس صورت میں موصول ہوں گے جب انہوں نے آپ کے فون نمبر کو اپنی رابطے کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہو۔ تاہم، بروڈکاسٹ کے پیغامات کا کثرت سے استعمال لوگوں کے آپ کے پیغامات کو رپورٹ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ہم ایسے اکاؤنٹس کو بلاک کر دیتے ہیں جنہیں متعدد بار رپورٹ کیا جائے۔
  • ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنا: یاددہانی کے طور پر، سروس کی شرائط دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ جعل سازی پر مبنی چیزیں شائع کرنے اور غیر قانونی، دھمکی آمیز، خوف پھیلانے والے، نفرت انگیز اور نسلی یا تہذیبی طور پر جارحانہ رویے میں ملوث ہونے سے منع کرتی ہیں۔ سروس کی شرائط WhatsApp کے ساتھ آپ کے معاہدانہ تعلق کی وضاحت کرتی ہیں اور اگر اس دستاویز کے ساتھ ان کا کوئی اختلاف ہو تو سروس کی شرائط کو فوقیت حاصل ہو گی۔
کیا یہ آرٹیکل مددگار تھا؟
ہاںنہیں
یہ آرٹیکل مددگار کیوں نہیں تھا؟
  • مضمون نہ سمجھ آنے والا تھا
  • مضمون نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا
  • مجوزہ حل سے بات نہیں بن رہی
  • مجھے خصوصیت یا پالیسی پسند نہیں
آپ کے تاثرات کیلئے شکریہ
امدادی مرکز

WhatsApp

  • خصوصیات
  • سیکیورٹی
  • ڈاؤن لوڈ کریں
  • WhatsApp ویب
  • کاروبار
  • رازداری

کمپنی

  • بمتعلق
  • اشغال
  • برانڈ سینٹر
  • رابطے میں رہیں
  • بلاگ
  • WhatsApp کی کہانیاں

ڈاؤن لوڈ کریں

  • Mac/PC
  • Android
  • iPhone

مدد

  • امدادی مرکز
  • ٹوئٹر
  • فیس بک
  • کرونا وائرس
2021 © WhatsApp LLC
رازداری اور شرائط