WhatsApp کا مرکزی صفحہWhatsApp کا مرکزی صفحہامدادی مرکز
WhatsApp ویب
خصوصیات
ڈاؤن لوڈ کریں
سیکورٹی
ہیلپ سنٹر

اپنی زبان منتخب کریں

  • azərbaycan

  • Afrikaans

  • Bahasa Indonesia

  • Melayu

  • català

  • čeština

  • dansk

  • Deutsch

  • eesti

  • English

  • español

  • français

  • Gaeilge

  • hrvatski

  • italiano

  • Kiswahili

  • latviešu

  • lietuvių

  • magyar

  • Nederlands

  • norsk bokmål

  • o‘zbek

  • Filipino

  • polski

  • Português (Brasil)

  • Português (Portugal)

  • română

  • shqip

  • slovenčina

  • slovenščina

  • suomi

  • svenska

  • Tiếng Việt

  • Türkçe

  • Ελληνικά

  • български

  • қазақ тілі

  • македонски

  • русский

  • српски

  • українська

  • עברית

  • العربية

  • فارسی

  • اردو

  • বাংলা

  • हिन्दी

  • ગુજરાતી

  • ಕನ್ನಡ

  • मराठी

  • ਪੰਜਾਬੀ

  • தமிழ்

  • తెలుగు

  • മലയാളം

  • ไทย

  • 简体中文

  • 繁體中文(台灣)

  • 繁體中文(香港)

  • 日本語

  • 한국어

  • ڈاؤن لوڈ کریں

  • خصوصیات

  • سیکیورٹی

  • امدادی مرکز

  • رابطے میں رہیں

ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
  1. عمومی
  2. تحفظ اور پرائیویسی

WhatsApp کا صحیح طریقے سے استعمال کیسے کریں


WhatsApp کو اس لیے بنایا گيا ہے تاکہ آپ آسان، محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے لوگوں پیغام بھیج سکیں۔ پیغام رسانی اپنی نوعیت کے لحاظ سے نجی ہے اور ہماری سروس کی شرائط اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ ہمارے پلیٹ فارم اور صارفین کو محفوظ رکھنے میں مدد دی جا سکے۔ WhatsApp کے تمام صارفین کو WhatsApp کا صحیح طریقے سے استعمال کرنے کے لیے درج ذیل گائیڈ لائنز پڑھنی چاہئيں۔

WhatsApp استعمال کرنے کے صحیح طریقے

  • جن روابط کو جانتے ہیں صرف انہیں سے بات چیت کریں: پیغامات صرف ان لوگوں کو بھیجنے چاہئیں جنہوں نے پہلے خود آپ سے رابطہ کیا ہو یا پھر جنہوں نے درخواست کی ہو کہ آپ WhatsApp کے ذریعے ان سے رابطہ کریں۔ سب سے اچھا تو یہ ہے کہ اپنے روابط کو فون نمبر دے دیں تاکہ وہ آپ کو پہلے پیغام بھیج سکیں۔
  • روابط سے اجازت طلب کریں اور ان کے فیصلے کا احترام کریں: اپنے روابط کو کسی گروپ میں شامل کرنے سے پہلے ان سے اجازت لیں۔ اگر آپ کسی شخص کو کسی گروپ میں شامل کرتے ہیں اور وہ گروپ سے نکل جائيں تو ان کے فیصلے کا احترام کریں۔
  • گروپ کنٹرولز استعمال کریں: ہم نے WhatsApp گروپس کیلئے صرف ایڈمنز کے پیغام بھیج پانے کی سیٹنگ بنائی ہے۔ اگر آپ ایڈمن ہیں تو آپ طے کر سکتے ہیں کہ آیا تمام ممبرز یا صرف گروپ ایڈمنز ہی گروپ میں پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ اس خصوصیت کو استعمال کرنے سے گروپس میں بھیجنے جانے والے غیر ضروری پیغامات کم کیے جا سکتے ہیں۔ Android‏، iPhone‏، KaiOS یا ویب اور ڈیسک ٹاپ پر گروپ ایڈمن سیٹنگز تبدیل کرنے کے طریقے کے بارے میں جانیں۔
  • پیغامات فارورڈ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں: ہم نے تمام فارورڈ شدہ پیغامات کے لیے ایک لیبل تیار کیا ہے اور پیغامات فارورڈ کرنے کی تعداد کی حد متعین کی ہے تاکہ صارفین کچھ شیئر کرنے سے پہلے غور کر لیں۔ اگر آپ کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کسی پیغام کی جانکاری درست ہے یا یہ کہ پیغام کس نے لکھا ہے تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ اسے فارورڈ نہ کریں۔ اس مضمون میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقے سے متعلق مزید جانیں۔

کیا نہ کریں

نیچے بتائے گئے کسی بھی طریقے سے WhatsApp استعمال کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگ سکتی ہے۔

  • ان چاہے پیغامات: اگر کوئی رابطہ آپ سے پیغام نہ بھیجنے کو کہتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ اس رابطہ کو اپنی ایڈریس بُک سے ہٹا دیں اور اس سے دوبارہ رابطہ نہ کریں۔
  • خودکار یا کثیر تعداد میں پیغامات: WhatsApp استعمال کرتے ہوئے کثیر تعداد میں پیغامات بھیجنے، خودکار پیغامات بھیجنے یا خودکار ڈائل استعمال نہ کریں۔ WhatsApp ان چاہے خودکار پیغامات بھیجنے والے اکاؤنٹس کا تعین کرنے اور ان پر پابندی لگانے کیلئے مشین لرننگ ٹیکنالوجی اور صارفین کی جانب سے رپورٹس دونوں کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، غیر مجاز یا خود کار طریقوں سے اکاؤنٹس یا گروپس نہ بنائیں اور نہ ہی WhatsApp کے ترمیم شدہ ورژنز استعمال کریں۔ WhatsApp خودکار اور کثیر تعداد میں پیغام رسانی کے بے جا استعمال کو کس طرح روکتا ہے اس پر مزید معلومات کے لیے آپ یہ پڑھ سکتے ہیں وائٹ پیپر۔
  • روابط کی وہ فہرستیں استعمال کرنا جو آپ کی نہ ہوں: رضامندی کے بغیر فون نمبرز شیئر نہ کریں اور WhatsApp پر صارفین کو پیغام بھیجنے یا انہیں گروپس میں شامل کرنے کے لیے ناجائز ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا استعمال نہ کریں۔
  • بروڈکاسٹ کی فہرستوں کا حد سے زیادہ استعمال: بروڈکاسٹ کی فہرست کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات صارفین کو صرف اس صورت میں موصول ہوں گے جب انہوں نے آپ کے فون نمبر کو اپنی رابطے کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہو۔ براہ کرم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بروڈکاسٹ پیغامات کے بار بار استعمال سے لوگ آپ کے پیغامات کی رپورٹ کر سکتے ہیں اور ہم ایسے اکاؤنٹس پر پابندی لگا دیتے ہیں جو متعدد بار رپورٹ کیے جاتے ہیں۔
  • ذاتی معلومات اکٹھی کرنا: کسی خودکار یا مینوئل ٹول کے ذریعے کسی بھی غیر اجازت یافتہ مقاصد کے لیے WhatsApp سے بڑے پیمانے پر معلومات اکٹھی سے گریز کریں۔ اس طریقے سے صارفین کی معلومات کا حصول بشمول فون نمبرز، صارف کی پروفائل کی تصاویر اور WhatsApp سے اسٹیٹس ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے۔
  • ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی: یاد رہے کہ ہماری سروس کی شرائط دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ جعل سازی پر مبنی چیزیں شائع کرنے اور غیر قانونی، دھمکی آمیز، خوف پھیلانے والے، نفرت انگیز اور نسلی یا تہذیبی طور پر جارحانہ رویے میں ملوث ہونے سے منع کرتی ہیں۔ آپ ہماری سروس کی شرائط یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین:

  • اکاؤنٹ پر پابندیوں کے بارے میں
  • WhatsApp پر محفوظ رہنے کا طریقہ
کیا یہ آرٹیکل مددگار تھا؟
ہاںنہیں
یہ آرٹیکل مددگار کیوں نہیں تھا؟
  • مضمون نہ سمجھ آنے والا تھا
  • مضمون نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا
  • مجوزہ حل سے بات نہیں بن رہی
  • مجھے خصوصیت یا پالیسی پسند نہیں
آپ کے تاثرات کیلئے شکریہ
امدادی مرکز

WHATSAPP

خصوصیات

سیکیورٹی

ڈاؤن لوڈ کریں

WhatsApp ویب

کاروبار

پرائیویسی

کمپنی

بمتعلق

اشغال

برانڈ سینٹر

رابطے میں رہیں

بلاگ

WhatsApp کی کہانیاں

ڈاؤن لوڈ کریں

Mac/PC

Android

iPhone

مدد

امدادی مرکز

ٹوئٹر

فیس بک

کرونا وائرس

2022 © WhatsApp LLC

پرائیویسی اور شرائط