اپنے قریب کاروبار تلاش کرتے وقت مقام منتخب کرنے کا طریقہ
نوٹ: ممکن ہے کہ یہ خصوصیت آپ کے علاقے میں اب تک دستیاب نہ ہو۔
آپ کے پاس کاروبار تلاش کرتے وقت دو انتخابات ہوتے ہیں:
- اپنا موجودہ مقام شیئر کریں۔ مقام کا ڈیٹا آپ کے فون پر اسٹور رہتا ہے اور صرف اسی صورت میں ریفریش ہوگا جب آپ اپنا مقام دوبارہ شیئر کریں گے۔ WhatsApp آپ کا مقام نہیں دیکھ سکتا، نہ ہی ڈائریکٹری میں موجود کاروبار دیکھ سکتے ہیں۔ کاروبار کے نتائج کی درجہ بندی فاصلے اور دیگر اشاروں کے لحاظ سے کی جاتی ہے اور آپ کسی بھی وقت اپنے فون سے اپنا اسٹور کردہ مقام مٹا سکتے ہیں۔
- گرد و نواح منتخب کریں۔ یہ ان لوگوں کیلئے کارآمد ہے جو اپنے آلہ کا مقام شیئر نہیں کرنا چاہتے اور ان لوگوں کیلئے بھی اتنا ہی کارآمد ہے جو اپنے کام کرنے کی جگہ کے قریب یا جہاں ممکنہ طور پر ان کا کوئی دوست رہتا ہو کاروبار تلاش کر رہے ہوں۔
مقام کی پرائیویسی کے بارے میں
آپ کا مخصوص مقام آپ کے فون پر محفوظ رہتا ہے۔ اس سے پہلے کہ WhatsApp قریب موجود کاروبار تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے آپ کے مقام کا ڈیٹا استعمال کرے، آپ کے مقام کو ایک غیر واضح مقام پر تبدیل کر دیا جاتا ہے تاکہ WhatsApp کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ کا درست مقام کیا ہے۔ تلاش کے وسیع نتائج پھر آپ کے فون پر واپس بھیجے جاتے ہیں اور درست مقام سے فاصلے نیز دیگر اشاروں کے لحاظ سے ان کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ اس طرح، WhatsApp سرورز کبھی بھی آپ کے مخصوص مقام نہیں دیکھ پاتے۔
نوٹ: جب آپ کسی ایسے کاروبار سے چیٹ شروع کرتے ہیں جسے آپ نے قریب موجود کاروبار کے ذریعے تلاش کیا ہو تو اس کاروبار کو WhatsApp کی جانب سے یہ بتانے کیلئے اطلاع موصول ہوگی کہ آپ نے اسے قریب موجود کاروبار کے ذریعے تلاش کیا ہے۔ آپ کا مقام نجی رہتا ہے اور کاروبار یا WhatsApp اسے نہیں دیکھ سکتا۔
اپنا مقام تبدیل کریں
WhatsApp اس مقام پر واپس چلا جائے گا جو آپ نے آخری بار کاروبار تلاش کرتے وقت منتخب کیا تھا۔ آپ کبھی بھی اس مقام کو صاف کر سکتے ہیں اور نیا مقام سیٹ کر سکتے ہیں۔
- کاروبار کی تلاش کی اسکرین سے، مقام پر ٹیپ کریں۔
- مزید آپشنز > مقام صاف کریں > صاف کریں پر ٹیپ کریں۔
- آپ کے عمومی مقام کا تعین کرنے کیلئے WhatsApp آپ کا فون نمبر استعمال کرے گا۔ مخصوص مقام منتخب کرنے کیلئے، مقام سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
- موجودہ مقام استعمال کریں پر ٹیپ کریں یا فہرست سے گرد و نواح منتخب کریں۔
اپنا مقام شیئر کرنا بند کریں
آپ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا لائیو مقام شیئر کیا جائے اور آپ کسی بھی وقت اپنے مقام کو شیئر کرنا بند کر سکتے ہیں۔
WhatsApp پر اپنا مقام شیئر کرنا بند کرنے کیلئے
- اپنے موبائل آلے پر سیٹنگز کھولیں۔
- مقام > مقام تک ایپ کی رسائی > WhatsApp کو ٹیپ کریں۔
- مسترد کریں کو منتخب کریں۔
متعلقہ مضامین:
- WhatsApp کی کاروباری ڈائریکٹری کے بارے میں
- WhatsApp میں کاروبار تلاش کرنے کا طریقہ