ہو سکتا ہے آپ کو WhatsApp کی جانب سے نہیں بلکہ کسی فریقِ ثالث سے کوئی فضول پیغام (اسپیم) ملا ہو۔
ہم مشقت کے ساتھ ہمارے نظام سے آئے ہوئے فضول پیغامات کا دفعیہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ صارفین کے لیے ایک دوسرے سے ابلاغ کرنے کی خاطر ایک سلامت جگہ خلق کرنا ہمارے لیے اہم ہے۔ حالانکہ، اسی طرح جیسے SMS اور فون کالس کے ساتھ ہوتا ہے،WhatsApp کے دیگر صارفین کے پاس آپ کا فون نمبر ہو سکتا ہے تاکہ وہ آپ سے رابطہ قائم کر سکیں۔ اس لیے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ان پیغامات کو پہچانیں اور ان پر قابو حاصل کرنے میں ہم آپ کی امداد کریں۔
غیر اختیاری فرائق ثالثہ کی جانب سے آنے والے غیر ضروری پیغامات کئی طرح کے ہوتے ہیں، جیسے اسپیم، دھوکا دینے والے (ہوکس)، اور پر فریب (فشنگ) پیغامات۔ ان سب اقسام کے پیغامات، آپ کو دھوکا دے کر آپ سے اپنا کام نکلوانے والے غیر اختیاری فرائق ثالثہ کی جانب سے غیر ضروری پیغامات کے طور پر مشہور ہیں۔
آپ کسی دھوکے کا حدف ہو سکتے ہیں اگر WhatsApp یا ای میل کے حوالے سے آپ کو ذیل میں درج قسم کا کوئی پیغام ملا ہو:
ہماری ہمیشہ سے صلاح ہے کہ آپ بھیجنے والے کو مسدود کر دیں، پیغام کو فضول جانیں اور اسے حذف کر دیں۔ کسی کو مسدود کرنے کے متعلق مزید معلومات کے لیے، اس اکثر پوچھے گئے سوالات کے متعلق مضمون کا مطالعہ کریں۔ اپنے روابط کو کسی ممکنہ نقصان سے بچائے رکھنے کے لیے، براہ کرم ان پیغامات کو آگے نہ بھیجیں۔
پر فریب پیغامات کے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہمارے بلاگ کا مطالعہ کریں۔