آپ کے WhatsApp Business ایپ استعمال کرنے پر جہاں GDPR لاگو ہوتا ہے، وہیں آپ اپنی ایڈریس بک میں موجود تمام روابط کے کنٹرولر ہوتے ہیں۔ اپنے روابط کے کنٹرولر کے طور پر ان روابط کو پراسیس کرنے کیلئے آپ کے پاس قانونی اساس ہونی چاہیئے: معاہدانہ ضرورت، جائز دلچسپی، رضامندی یا GDPR کے آرٹیکل 6 میں بیان کوئی دوسری موزوں قانونی اساس۔
جب آپ WhatsApp کو ان روابط تک رسائی دیتے ہیں تو WhatsApp آپ کی ڈیٹا پراسیسر ہوتی ہے۔ ہم فوری طور پر تعین کرتے ہیں کہ آیا آپ WhatsApp پر ان روابط کو پیغام بھیج سکتے ہیں اور مطلوبہ موصول کنندگان کو اپنے پیغامات ڈیلیور کر سکتے ہیں یا نہیں۔ مزید معلومات کیلئے WhatsApp Business ڈیٹا پراسیسنگ کی شرائط سے رجوع کریں جن کا حوالہ اور اںضمام ہماری WhatsApp Business سروس کی شرائط میں ہے۔
آپ WhatsApp کو کون سے روابط فراہم کرتے ہیں اسے کنٹرول کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ مثلاً، آپ اپنے آلے کی ایڈریس بک پر صرف ان روابط کو شامل کر سکتے ہیں جن کیلئے آپ کے پاس موزوں قانونی اساس ہے۔ اس حکمت عملی کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کو اور آپ کے ملازمین کو اچھی ڈیٹا کی رازداری کی حفاظت کی مشق کرنے کیلئے حوصلہ افزائی ملتی ہے۔ کاروباری روابط اور کاروباری آلات کو علیحدہ رکھنے سے کسٹمرز کے ڈیٹا یا کمپنی کے آلات کو ذاتی مقاصد کیلئے (یا اس کے برعکس) غلط طور پر استعمال کرنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔
اگر آپ اپنے تمام کاروباری اور ذاتی روابط ایک ہی آلے پر رکھنا چاہتے ہیں تو آپ ایڈریس بکس کو علیحدہ رکھنے کی سہولت دینے والے آلات کے ذریعے اپنی ایڈریس بک کو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔