آپ کے مسدود کئے جانے کی کچھ نشانیاں ہیں:
- بات کی ونڈو میں آپ رابطے کا آخری بار دیکھا گیا یا آن لائن ہونا نہیں دیکھ پاتے۔ مزید معلومات کے لیے یہاں جائیں۔
- آپ رابطے کی تعارفی خاکہ(پروفائل ) کی تصویر کی تجدیدات نہیں دیکھ پاتے ہیں۔
- جس رابطے نے آپ کو مسدود کر دیا ہوگا اس کو بھیجے ہر پیغام میں ہمیشہ ایک چیک کا نشان (پیغام بھیج دیا گیا) دکھائی دیگا، اور دوسرا چیک کا نشان (پیغام کو حاصل کر لیا گیا) کبھی نہیں دکھیگا۔
- آپ کوئی بھی کال کرنا چاہیں تو وہ نہیں پہنچ سکیگی۔
اگر کسی رابطے کے متعلق آپ کو یہ نشانیاں دکھیں تو، اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ اس صارف نے آپ کو مسدود کر دیا ہو۔ حالانکہ، اور بھی کچھ وجوہات ممکن ہو سکتی ہیں۔ ہم نے اس فعل کو جان بوجھ کر مبہم رکھا ہے تا کہ مسدود کرنے والے کی پہچان مخفی رہے۔ اس طرح، ہم بتا نہیں سکتے کہ آپ کو کوئی مسدود کر رہا ہے یا نہیں۔
کسی کو کیسے مسدود کیا جائے وہ یہاں سیکھیں:
Android | iPhone