Facebook پیج سے منسلک WhatsApp Business اکاؤنٹس کے لیے کاروباری معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے بارے میں
جب آپ اپنے WhatsApp Business اکاؤنٹ کو اپنے Facebook پیج سے منسلک کرتے ہیں اور مطابقت پذیری آن کرتے ہیں تو آپ کا WhatsApp Business اکاؤنٹ آپ کے Facebook پیج پر موجود کاروباری معلومات دکھائے گا۔
البتہ WhatsApp Business کے برخلاف، آپ کے Facebook پیج کے متعدد ایڈیٹرز یا ایڈمنز ہو سکتے ہیں۔ تمام پیج ایڈمنز اور ایڈیٹرز آپ کے Facebook پیج پر کاروباری معلومات کو اپ ڈیٹ کر پائیں گے جو پھر آپ کی WhatsApp Business پروفائل پر بھی نظر آئے گی۔
تاہم، WhatsApp Business ایپ پر کی گئی تبدیلیاں Facebook پیج پر ظاہر نہیں ہوں گی، چاہے اکاؤنٹس منسلک بھی ہوں۔