کاروباری فیچرز کے بارے میں
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جنوری 2021 کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی کے اپ ڈیٹس ذاتی پیغامات کو متاثر نہیں کرتے ہیں۔ یہ تبدیلیاں WhatsApp پر آپشنل کاروباری فیچرز سے متعلق ہیں اور یہ اپ ڈیٹ ہمارے ڈیٹا حاصل کرنے اور استعمال کرنے کے بارے میں مزید شفافیت فراہم کرتا ہے۔

کیا تبدیل نہیں ہو رہا ہے؟
آپ کے ذاتی میسج اور کال کی پرائيویسی اور سیکیورٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔ میسج اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں اور WhatsApp ہو یا Meta، دونوں ہی انہیں پڑھ یا سن نہیں سکتے۔ ہم اس سیکیورٹی کو کبھی کمزور نہیں کریں گے اور ہم ہر چیٹ پر لیبل دکھاتے ہیں تاکہ آپ ہمارے عہد اور ذمہ داری کے بارے میں جان سکیں۔
آپشنل کاروباری فیچرز
175 ملین سے زیادہ لوگ ہر دن کاروباری اکاؤنٹ کو میسج بھیجتے ہیں۔ ہم انہیں بہتر سپورٹ فراہم کرنے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ کاروبار کے آپشنل فیچرز سے متعلق کیے گئے اپ ڈیٹس ہماری طرف سے وسیع پیمانے پر کی جانے والی ان کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ کاروبار کے ساتھ بات چیت کرنے کو سبھی کیلئے محفوظ، بہتر اور آسان بنایا جائے۔ ان کوششوں میں درجہ ذیل شامل ہیں:
- کسٹمر سروس کی سہولت دینا: لوگوں کو کاروبار کے ساتھ چیٹ کرنے کی سہولت ملنے پر کاروبار سے سوالات پوچھنے، خریداری کرنے یا خریداری کی رسید جیسی اہم معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ اب ہم ان کاروباروں کے ساتھ بات چیت کرنے کو زیادہ آسان بنا رہے ہیں جو Meta کمپنی کے کاروباری پروڈکٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ کسٹمرز کو جواب دینے کیلئے، کچھ کاروباروں کو محفوظ ہوسٹنگ سروسز کی ضرورت ہوتی ہے جو Meta کمپنی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جب کوئی کاروبار اس سروس کو استعمال کرتا ہے تو ہم اس کی چیٹ پر واضح لیبل دکھائیں گے لہذا آپ کاروبار کو میسج بھیجیں یا نہیں، یہ آپ کی مرضی ہے۔
- کاروبار دریافت کرنا: لوگ ایسے اشتہارات سے Facebook یا Instagram پر کاروبار دریافت کر سکتے ہیں جن میں موجود بٹن پر کلک کر کے وہ WhatsApp کے ذریعے کاروبار کو میسج بھیج سکتے ہیں۔ Facebook پر موجود دیگر اشتہارات کی ہی طرح، اگر آپ ان اشتہارات پر کلک کرتے ہیں تو اسے Facebook پر آپ کو آپ کے مطابق اشتہارات دکھانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک بار پھر دہراتے چلیں کہ WhatsApp ہو یا Meta کسی بھی اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ میسج کو نہیں دیکھ سکتے۔
- خریداری کے تجربات: اب پہلے سے زیادہ لوگ آن لائن خریداری کر رہے ہیں اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے آن لائن خریداری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں دستیاب ہوں، ایسے کاروبار جن کی Facebook یا Instagram پر شاپس ہیں ان کی WhatsApp کاروباری پروفائل پر بھی شاپس موجود ہو سکتی ہیں۔ اس سے آپ Facebook اور Instagram پر کاروبار کے پروڈکٹس دیکھ سکتے ہیں اور سیدھے WhatsApp میں ہی خریداری کر سکتے ہیں۔ اگر آپ شاپس پر جاتے یا انٹریکٹ کرتے ہیں تو ہم آپ کو WhatsApp میں یہ بتا دیں گے کہ Meta کے ساتھ آپ کا ڈیٹا کس طرح شیئر ہو رہا ہے۔
آپ ان آپشنل فیچرز کے بارے میں اور Meta کے ساتھ ہمارے کام کے طریقہ سے متعلق مزید تفصیلات یہاں جان سکتے ہیں۔