آپ کے WhatsApp سے منسلک نہ ہو پانے کی سب سے عام وجہ آپ کے فون کا عارضی طور پر انٹرنیٹ سے منسلک نہ ہونا ہے۔
یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کا انٹرنیٹ کنکشن کام کر رہا ہے، مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کریں:
اگر آپ اپنے فون کے ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے سے قاصر ہیں تو Wi-Fi کے کسی اور نیٹ ورک یا نیٹ ورکس کو آزمائیں۔ اگر آپ اپنے فون پر ویب صفحات کھول پا رہے ہیں اور انٹرنیٹ سے منسلک ہونے والی دیگر ایپلیکیشنز چلا پا رہے ہیں لیکن WhatsApp منسلک نہیں ہو رہا تو کنکشن کے مسائل کے متعلق یہاں مزید جانیں: iPhone | Android
اگر آپ اپنے ڈیٹا نیٹ ورک پر دیگر ایپلیکیشنز سے منسلک ہو پا رہے ہیں مگر WhatsApp سے نہیں تو ممکن ہے کہ آپ کے موبائل فراہم کنندہ نے مخصوص چیٹ کی ایپلیکیشنز بلاک کرنے کیلئے آپ کے وائرلیس رسائی کے پوائنٹس کو کنفیگر کیا ہوا ہو۔ اگر صرف ڈیٹا پر WhatsApp بدستور نہیں چل رہی تو یہ آزمائیں: