WhatsApp کیلئے اسٹیکرز بنانے کا طریقہ
ہم Android اور iOS دونوں کیلئے نمونہ ایپس اور کوڈ فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ اپنا اسٹیکر آرٹ دکھا سکیں اور بہت کم ڈیولپمنٹ یا کوڈنگ کے تجربے کے ساتھ ایپ بنا سکیں۔ جدید ڈیولپرز WhatsApp کے معاونت یافتہ APIs کے سیٹ اور انٹرفیسز کے ذریعے زیادہ بھرپور اسٹیکر ایپس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اسٹیکرز ڈیزائن کرنے کیلئے مندرجہ ذیل تقاضے پڑھیں اور اپنی اسٹیکر ایپ بنانے کیلئے تقاضوں اور تجاویز کی مکمل فہرست کیلئے نمونہ ایپس سے وابستہ README فائلز ملاحظہ کریں۔
نوٹ: کوئی بھی اسٹیکر ایپ بناتے وقت Apple کے App Store کے جائزے کی گائیڈلائنز کی تعمیل کرنے کیلئے منفرد صارف کا انٹرفیس (UI) بنانا یقینی بنائیں اور ہماری نمونہ ایپس کا UI استعمال نہ کریں۔
حسب ضرورت اسٹیکرز مندرجہ ذیل تقاضوں پر پورے اترنے چاہئیں:
- ہر اسٹیکر کا پس منظر شفاف ہو۔
- اسٹیکرز بالکل 512x512 پکسلز کے ہونے چاہئیں۔
- ہر اسٹیکر 100 KBسے کم ہونا چاہیئے۔
آپ کو WhatsApp اسٹیکر پِکر یا ٹرے میں اپنے اسٹیکر پیک کی نمائندگی کرنے کیلئے استعمال ہونے والا آئیکن بھی فراہم کرنا ہوگا۔ تصویر 96x96 پکسلز کی ہونی چاہیئے اور 50 KB سے کم ہونی چاہیئے۔
مذکورہ بالا تقاضوں کے علاوہ، ہم مندرجہ ذیل کی بھی پُرزور تجویز دیتے ہیں:
- اسٹیکرز مختلف پس منظروں پر رینڈر ہوں گے، بشمول سفید، سیاہ، رنگین اور پیٹرن والے پس منظر۔ ہم ہر اسٹیکر کے باہر 8 پکسل والا #FFFFFF اسٹروک شامل کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ Photoshop (PSD) کی نمونہ فائل یہاں دیکھیں۔
- اسٹیکر کی تصویر اور 512x512 پکسل کینوس کے کناروں کے بیچ 16 پکسل کا حاشیہ ہونا چاہیئے۔
اگر اسٹیکرز بناتے وقت آپ کے کوئی سوالات ہوں یا مسائل درپیش ہوں تو ہمیں developers@support.whatsapp.com پر ای میل کریں۔ دیگر کسی بھی سوال یا مسئلے کیلئے سیٹنگز > مدد > ہم سے رابطہ کریں پر جا کر WhatsApp پر ہم سے رابطہ کریں۔
اسٹیکرز WhatsApp کے تازہ ترین Android اور iOS ورژنز پر دستیاب ہیں۔ اگر آپ کو اسٹیکرز نظر نہ آئیں تو اپنے فون کے ایپلیکیشن اسٹور سے WhatsApp کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا یقینی بنائیں۔
متعلقہ مضامین:
- اسٹیکرز استعمال کرنے کا طریقہ: Android | iPhone
- اسٹیکرز بنانے کے بارے میں