WhatsApp سے لاگ آؤٹ نہیں کر پا رہے
اگر آپ WhatsApp ویب، WhatsApp ڈیسک ٹاپ یا Portal استعمال کر رہے ہیں تو آپ WhatsApp سے لاگ آؤٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ Android، iPhone یا KaiOS پر WhatsApp استعمال کر رہے ہیں تو اس سے لاگ آؤٹ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ اگر آپ ایپ سے باہر نکلتے ہیں یا اپنے فون کی اسکرین آف کر دیتے ہیں تو WhatsApp خود بخود اسٹینڈ بائی موڈ پر چلا جائے گا لیکن آپ کو اب بھی پیغامات اور کالز موصول ہوں گے۔
ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اس سے بیٹری لائف اور موبائل ڈیٹا کے استعمال سے متعلق تشویش اور فکر ہو سکتی ہے، تاہم WhatsApp آپ کی بیٹری اور ڈیٹا کے استعمال کو ممکنہ حد تک بچانے کی کوشش کرتا ہے۔
متعلقہ مضامین:
لاگ ان یا لاگ آؤٹ کرنے کا طریقہ