WhatsApp Business چھوٹے کاروبار کے مالکان کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکنے والی ایپ ہے۔ کاروبار پر مرکوز خصوصیات جیسے کہ کاروباری پروفائل اور خودکار پیغام رسانی کسٹمرز سے بات چیت کرنا اور اپنے کاروبار کو پروموٹ کرنا آسان بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ بالکل WhatsApp Messenger ہی کی طرح معلوم ہوتی ہے۔
فی الوقت WhatsApp Messenger استعمال کرنے والے کاروبار چند آسان مراحل میں WhatsApp Business پر منتقل ہو سکتے ہیں۔ WhatsApp Business میں اپنے نمبر کی توثیق کرنے کے بعد، آپ اپنا سبھی میڈیا (مثلاً پسندیدہ اسٹیکرز، وال پیپر)، چیٹ کی ترجیحات (مثلاً خاموش کردہ چیٹس، چیٹ کی رنگ ٹونز) اور پرانی چیٹس WhatsApp Messenger سے نکال کر آسانی سے WhatsApp Business پر منتقل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: WhatsApp Business سے واپس WhatsApp Messenger میں اپنی تمام معلومات کو منتقل کرنا فی الوقت تعاون یافتہ نہیں ہے۔ اگر آپ WhatsApp Messenger پر واپس سوئچ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ WhatsApp Business کے ذریعے بننے والی چیٹس اور میڈیا کھو دیں گے۔