کسی رابطے کی پروفائل معلومات نہیں دیکھ پا رہے
رازداری کی ترتیبات آپ کو اپنا آخری بار دیکھا، پروفائل فوٹو، بمتعلق، اسٹیٹس یا پڑھے ہونے کی رسیدوں کو مخفی کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ آپ کسی اور کی معلومات شاید ان کی سیٹ کردہ رازداری کی ترتیبات کی وجہ سے نہ دیکھ پائیں۔
اگر آپ کسی اور کے آخری بار دیکھا، پروفائل فوٹو، بمتعلق، اسٹیٹس یا پڑھے ہونے کی رسیدوں کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ ذیل میں سے کوئی ایک ہو:
- آپ کے رابطے نے اپنی رازداری کی ترتیبات کو کوئی نہیں پر تبدیل کر دیا ہے۔
- آپ نے اپنے آخری بار دیکھا کی رازداری کی ترتیبات کو کوئی نہیں پر تبدیل کر دیا ہے۔
- آپ کے رابطے نے اپنی رازداری کی ترتیبات کو میرے روابط پر تبدیل کر دیا ہے اور آپ ان کے فون میں رابطے کی طور پر محفوظ نہیں ہیں۔
- رابطے نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے۔
- ممکن ہے کہ کنکشن میں کچھ مسئلہ ہو۔
- آپ کے رابطے نے پروفائل فوٹو سیٹ نہیں کی ہوئی۔