اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ آن اور آف کرنے کا طریقہ
WhatsApp آپ کے بھیجے گئے یا آپ کو موصول ہونے والے سبھی ذاتی پیغامات کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف آپ اور وہ شخص ہی انہیں پڑھ یا سن سکیں جس سے آپ بات کر رہے ہیں۔ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کے ساتھ، آپ تحفظ کی یہی پرت iCloud اور Google Drive پر اپنے بیک اپس میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ آن کریں
- سیٹنگز کھولیں۔
- چیٹس > چیٹ بیک اپ > اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر ٹیپ کریں۔
- آن کریں پر ٹیپ کریں، پھر پاس ورڈ یا کلید بنانے کی ہدایات پر عمل کریں۔
- بنائیں پر ٹیپ کریں اور انتظار کریں کہ WhatsApp آپ کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ تیار کرے۔ آپ کو اپنا آلہ چارجنگ پر لگانے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کو آف کریں
- سیٹنگز کھولیں۔
- چیٹس > چیٹ بیک اپ > اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر ٹیپ کریں۔
- آف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اپنا پاس ورڈ درج کریں۔
- آف کریں پر ٹیپ کر کے تصدیق کریں کہ آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ آف کرنا چاہتے ہیں۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ ہم اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ سمیت آپ کے ڈیٹا کو کس طرح جمع اور پراسیس کرتے ہیں، براہ کرم WhatsApp پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔
متعلقہ مضامین
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپس کے بارے میں