WhatsApp آپ کو اپنے پیغامات میں ٹیکسٹ کا فونٹ تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ اس خصوصیت کو غیر فعال کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
اپنے پیغام کو ترچھا کرنے کے لیے، ٹیکسٹ کے دونوں جانب انڈر اسکور لگائیں:
_ٹیکسٹ_
اپنے پیغام کو بولڈ کرنے کے لیے، ٹیکسٹ کے دونوں جانب ستارہ لگائیں:
*ٹیکسٹ*
اپنے پیغام کو اسٹرائک تھرو کرنے کے لیے، ٹیکسٹ کے دونوں جانب ٹلڈ ~ علامت لگائیں:
~ٹیکسٹ~
اپنے پیغام کو مونو اسپیس بنانے کے لیے، براہ مہربانی ٹیکسٹ کے دونوں طرف تین بیک ٹکس لگائیں:
```ٹیکسٹ```
نوٹ:
یا پھر آپ Android اور iPhone پر شارٹ کٹس استعمال کر سکتے ہیں۔
Android: آپ ٹیکسٹ فیلڈ میں جو ٹیکسٹ درج کر رہے ہیں اسے ٹیپ کر کے دبائیں، پھر بولڈ، ترچھا یا مزید
iPhone: آپ ٹیکسٹ فیلڈ میں جو ٹیکسٹ درج کر رہے ہیں اسے ٹیپ کریں > منتخب کریں یا سبھی منتخب کریں > B_I_U پر ٹیپ کریں۔ پھر بولڈ، ترچھا، اسٹرائک تھرو یا مونو اسپیس منتخب کریں۔