'ایک بار دیکھیں' کے بارے میں
اضافی رازداری کے لیے، اب آپ ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکتے ہیں جو وصول کنندہ کے ایک بار کھولنے کے بعد آپ کی WhatsApp چیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔ 'ایک بار دیکھیں' کو استعمال کرنے کے لیے، براہ کرم WhatsApp کو اپنے آلے کے لیے دستیاب تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کریں۔
- میڈیا وصول کنندہ کی تصاویر یا گیلری میں محفوظ نہیں ہوگا۔
- جب آپ ایک بار دیکھنے والی تصویر یا ویڈیو بھیجتے ہیں تو آپ اسے دوبارہ نہیں دیکھ پائیں گے۔
- آپ ان تصاویر یا ویڈیوز کو فارورڈ، محفوظ، اسٹار زدہ یا شیئر نہیں کر سکتے جن کو ایک بار دیکھیں میڈیا کی سیٹنگ لاگو کر کے بھیجا یا موصول کیا گیا ہو۔
- وصول کنندہ نے ایک بار دیکھنے والی تصویر یا ویڈیو کھولی ہے یا نہیں یہ آپ صرف اس صورت میں دیکھ سکتے ہیں اگر اس نے پڑھے ہونے کی رسیدیں آن کی ہوئی ہوں۔
- اگر آپ تصویر یا ویڈیو بھیجنے کے 14 دن کے اندر نہیں کھولتے ہیں تو میڈیا چیٹ سے ختم ہو جائے گا۔
- جب بھی آپ ایک بار دیکھنے والی تصویر یا ویڈیو بھیجنا چاہتے ہوں، آپ کو ایک بار دیکھنے والا میڈیا منتخب ہوگا۔
- اگر بیک اپ لیتے وقت پیغام کھولا نہ گیا ہو تو ایک بار دیکھنے والا میڈیا بیک اپ سے بحال کیا جا سکتا ہے۔ اگر تصویر یا ویڈیو کو پہلے ہی کھولا جا چکا ہے تو میڈیا کو بیک اپ میں شامل نہیں کیا جائے گا اور اسے بحال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
نوٹ:
- صرف قابل اعتماد افراد کو ہی ایک بار دیکھے جانے والی میڈیا سیٹنگ لاگو کر کے تصاویر یا ویڈیوز بھیجیں۔ مثال کے طور پر، یہ ممکن ہے کہ کوئی شخص:
- میڈیا غائب ہونے سے پہلے اس کا اسکرین شاٹ محفوظ کر لے یا اسکرین ریکارڈ کر لے۔ اگر کوئی اسکرین شاٹ لیتا ہے یا اسکرین ریکارڈنگ کرتا ہے تو آپ کو مطلع نہیں کیا جائے گا۔
- میڈیا غائب ہونے سے پہلے کیمرا یا کسی اور آلہ سے اس کی تصویر یا ویڈیو بنا لے۔
- آپ کے میڈیا بھیجنے کے بعد یہ اگلے چند ہفتے تک WhatsApp کے سرورز پر اینکرپٹڈ حالت میں اسٹور ہو سکتا ہے۔
- اگر کوئی وصول کنندہ ایک بار دیکھنے والے میڈیا کی رپورٹ کرنے کا انتخاب کرتا ہے تو میڈیا WhatsApp کو فراہم کیا جائے گا۔ آپ اس مضمون میں WhatsApp پر پیغامات کی رپورٹ کرنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
ایک بار دیکھے جانے والے میڈیا کو بھیجنے اور کھولنے کا طریقہ: Android | iPhone | KaiOS | ویب اور ڈیسک ٹاپ