'آخری بار دیکھا' اور آن لائن کے بارے میں
آن لائن اور 'آخری بار دیکھا' آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کے روابط نے آخری بار کب WhatsApp استعمال کیا، یا یہ کہ کیا وہ آن لائن ہیں۔
کسی رابطے کے آن لائن ہونے کا یہ مطلب ہے کہ اس کے آلے پر WhatsApp کھلا ہوا ہے اور وہ رابطہ انٹرنیٹ سے منسلک ہے۔ تاہم اس کا لازمی طور پر یہ مطلب نہیں کہ رابطہ نے آپ کا پیغام پڑھ لیا ہے۔
'آخری بار دیکھا' سے یہ مراد ہے کہ رابطے نے کس وقت WhatsApp کو آخری بار استعمال کیا تھا۔ پرائیویسی کی ہماری سیٹنگز میں آپ کے پاس یہ کنٹرول کرنے کا آپشن ہوتا ہے کہ کون آپ کا 'آخری بار دیکھا' کا اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے۔ اگر کسی شخص نے آپ کو رابطے کے بطور محفوظ نہ کیا ہو یا پہلے پیغام نہ بھیجا ہو تو ممکن ہے کہ آپ اس کا آن لائن اسٹیٹس نہ دیکھ پائیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ سیٹنگز میں یہ کنٹرول نہیں کر سکتے کہ کون آپ کے آن لائن ہونے کو دیکھ سکتا ہے۔
کچھ وجوہات کے باعث ہو سکتا ہے آپ کسی رابطے کا 'آخری بار دیکھا' اسٹیٹس نہ دیکھ پائیں:
- ہو سکتا ہے اس نے اپنی پرائیویسی کی سیٹنگز کو یہ معلومات مخفی رہنے پر سیٹ کیا ہو۔
- ہو سکتا ہے آپ نے اپنی پرائیویسی کی سیٹنگز کو اپنا 'آخری بار دیکھا' اسٹیٹس شیئر نہ کرنے پر سیٹ کیا ہو۔ اگر آپ اپنے 'آخری بار دیکھا' اسٹیٹس کو شیئر نہیں کرتے ہیں تو آپ کو دیگر روابط کا 'آخری بار دیکھا' اسٹیٹس نظر نہیں آئے گا۔
- ہو سکتا ہے آپ کو بلاک کر دیا گیا ہو۔