آپ غائب ہونے والے پیغامات فعال کر کے WhatsApp پر ایسے پیغامات بھیج سکتے ہیں جو غائب ہو جاتے ہیں۔ فعال ہونے کے بعد، انفرادی یا گروپ چیٹ میں بھیجے گئے نئے پیغامات سات دن بعد غائب ہو جائیں گے۔ حالیہ ترین انتخاب چیٹ میں موجود تمام پیغامات کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ سیٹنگ غائب ہونے والے پیغامات کو فعال کرنے سے پہلے بھیجے گئے یا موصول ہونے والے پیغامات کو متاثر نہیں کرتی ہے۔ انفرادی چیٹ میں دونوں میں سے کوئی بھی صارف غائب ہونے والے پیغامات آن یا آف کر سکتا ہے۔ گروپ چیٹ میں صرف گروپ ایڈمنز ہی غائب ہونے والے پیغامات آن یا آف کر سکتے ہیں۔
نوٹ: غائب ہونے والے پیغامات صرف قابل اعتبار لوگوں کے ساتھ ہی استعمال کریں۔ مثال کے طور پر، یہ ممکن ہے کہ کوئی شخص:
ڈیفالٹ طور پر، آپ کو WhatsApp میں موصول ہونے والا میڈیا خود بخود آپ کی تصاویر میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ اگر غائب ہونے والے پیغامات آن ہیں تو چیٹ میں بھیجا گیا میڈیا غائب ہو جائے گا لیکن خودکار ڈاؤن لوڈ آن ہونے کی صورت میں یہ میڈیا فون میں محفوظ رہے گا۔ آپ WhatsApp کی سیٹنگز > اسٹوریج اور ڈیٹا میں خودکار ڈاؤن لوڈ آف کر سکتے ہیں۔