WhatsApp Business ایک ایپ ہے جو مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے اور Android اور iPhone پر دستیاب ہے، اسے چھوٹے کاروبار کے مالکان کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ WhatsApp Business پیغامات کو خودکار بنانے، ترتیب دینے اور ان کا فوری جواب دینے کیلئے ٹولز فراہم کر کے کسٹمرز کے ساتھ تعامل آسان بناتی ہے۔ اسے بالکل WhatsApp Messenger کی طرح ہی لگنے اور کام کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ پیغام رسانی سے لے کر تصاویر بھیجنے تک آپ اسے ہر اس چیز کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جس کی آپ کو عادت ہے۔
اس ایپ میں ہم فی الوقت جو خصوصیات پیش کر رہے ہیں ان میں سے چند یہ ہیں:
آپ Google Play Store اور App Store سے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔
اگر آپ کاروبار نہیں ہیں تو اس علیحدہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے دوستوں، فیملی اور کاروباروں کے ساتھ مفت بات کرنے کے لیے اپنا WhatsApp Messenger اکاؤنٹ استعمال کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔