اگر آپ بین ہو جاتے ہیں تو آپ کو WhatsApp میں یہ پیغام دکھائی دے گا:
‘آپ کا فون نمبر WhatsApp استعمال کرنے سے بین ہو گیا ہے۔ مدد کیلئے سپورٹ سے رابطہ کریں۔’
آگاہ رہیں، اگر ہمارا ماننا ہو کہ کسی اکاؤنٹ کی سرگرمی ہماری سروس کی شرائط کے خلاف ہے تو ہم ایسے اکاؤنٹس بین کر سکتے ہیں۔
WhatsApp کے موزوں استعمال کے طریقوں اور ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمیوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے ہماری سروس کی شرائط کے سیکشن ‘ہماری سروسز کا قابل قبول استعمال’ کا بغور جائزہ لیں۔
ضروری نہیں کہ ہم آپ کا اکاؤنٹ بین کرنے سے پہلے تنبیہ جاری کریں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ کو غلطی سے بین کیا گیا ہے تو براہ کرم ہمیں ای میل کریں اور ہم اس معاملے کی جانچ پڑتال کریں گے۔