کیٹلاگ دیکھنے کا طریقہ
آپ باآسانی کسی کاروبار کے پروڈکٹس یا سروسز اس کے کیٹلاگ میں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر کاروبار نے کیٹلاگ بنایا ہوا ہے تو وہ اس کی کاروباری پروفائل پر دکھائی دے گا۔
کسی کاروبار کا کیٹلاگ دیکھیں
- کاروبار کے ساتھ چیٹ کھولیں۔
- کاروباری نام پر ٹیپ کر کے اس کی WhatsApp Business پروفائل دیکھیں۔
- کیٹلاگ کے ساتھ موجود سبھی دیکھیں پر ٹیپ کریں۔
نیز اگر کاروبار کا کوئی فعال کیٹلاگ ہو تو آپ اس کے ساتھ چیٹ میں موجود خریداری کے بٹن (Android میں
آپ کسی کاروبار کا کیٹلاگ بھی دیکھ سکتے ہیں اور مندرجہ ذیل میں سے کوئی آپشن منتخب کر کے اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ مکمل کیٹلاگ یا کوئی مخصوص آئٹم شیئر بھی کر سکتے ہیں:
- WhatsApp کے ذریعے لنک بھیجیں: دوسروں کے ساتھ WhatsApp پر منتخب کردہ آئٹم/کیٹلاگ لنک شیئر کرنے کیلئے
- لنک کاپی کریں: اس سے لنک کاپی ہو جاتا ہے
- لنک شیئر کریں: ای میل یا دیگر پیغام رسانی کی ایپس پر منتخب کردہ آئٹم/کیٹلاگ لنک شیئر کرنے کیلئے
متعلقہ مضامین
کسی کیٹلاگ سے پروڈکٹس یا سروسز کو شیئر کرنے کا طریقہ: Android | iPhone | ویب اور ڈیسک ٹاپ