WhatsApp میں Facebook شاپ کے لنکس شیئر کرنے اور دیکھنے کا طریقہ
نوٹ: ممکن ہے کہ یہ خصوصیت ابھی آپ کیلئے دستیاب نہ ہو۔
آپ Facebook شاپ سے پروڈکٹ پیجز کے لنکس شیئر کر سکتے ہیں۔ اس طرح یہ براہ راست WhatsApp میں کھلیں گے اور صارفین کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ WhatsApp میں ہی رہتے ہوئے کاروبار کی شاپ ملاحظہ کر پائیں گے۔
WhatsApp میں کسی پروڈکٹ پیج کا لنک شیئر کریں
- Facebook پر پروڈکٹ پیج کھولیں،
> مزید آپشنز پر ٹیپ کریں۔ - WhatsApp کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- وہ شخص یا گروپ منتخب کریں جس کے ساتھ آپ پروڈکٹ پیج شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
- 'بھیجیں' کے بٹن یا اگلا پر ٹیپ کریں۔
- اپنا پیغام تحریر کریں۔ نوٹ: پروڈکٹ پیج کا لنک آپ کے پیغام سے منسلک ہو جائے گا۔
یا پر ٹیپ کریں۔
WhatsApp میں پروڈکٹ پیج کا لنک کھولیں
WhatsApp چیٹ میں بھیجے گئے پروڈکٹ پیج کے لنک کو ٹیپ کرنے سے پروڈکٹ پیج WhatsApp میں براہ راست کھل جائے گا۔ وہاں، آپ درج ذیل پر ٹیپ کر سکتے ہیں:
- مزید خریدیں سیکشن میں موجود تصاویر پر تاکہ کاروبار کی جانب سے پیش کردہ دیگر پروڈکٹس اور سروسز دیکھ سکیں۔
- کاروبار کے نام پر تاکہ اس شاپ سے وابستہ کاروباری پروفائل دیکھ سکیں۔
- پیغام پر تاکہ آپ جو مخصوص پروڈکٹ دیکھ رہے ہیں اس کے بارے میں کاروبار سے گفتگو شروع کر سکیں۔
نوٹ: جب آپ پہلی بار WhatsApp کی چیٹ سے کسی شاپ کے لنک پر ٹیپ کریں گے تو آپ کو WhatsApp کی ڈیٹا پالیسیوں کے حوالے سے صارف کا نوٹس دکھایا جائے گا۔ صارف کے نوٹس میں بیان کردہ شرائط قبول کرنے کیلئے جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔ WhatsApp کی ڈیٹا پالیسیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، یہ مضمون ملاحظہ کریں۔
متعلقہ مضامین:
کاروبار کو اس کی Facebook شاپ سے WhatsApp پر پیغام بھیجنے کا طریقہ