اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کرنے کی خصوصیت آپ کو اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کی معلومات اور سیٹنگز کی رپورٹ کیلئے درخواست جمع کرنے اور اس رپورٹ کو برآمد کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ رپورٹ میں آپ کے پیغامات شامل نہیں ہوں گے۔ اگر آپ ایپ کے علاوہ کسی اور طریقے سے اپنے پیغامات تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کی بجائے اپنی چیٹ کی سرگزشت برآمد کر سکتے ہیں۔
براہ کرم نوٹ کر لیں کہ یہ خصوصیت WhatsApp ویب اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب نہیں ہے۔
آپ کی رپورٹ عام طور پر درخواست کرنے کی تاریخ کے تین دن بعد دستیاب ہوگی۔ آپ اپنی رپورٹ کا انتظار کرتے وقت تیار ہونے کی تاریخ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
نوٹ:رپورٹ کی درخواست کرنے کے بعد، آپ اپنی زیر التواء درخواست کو کالعدم یا منسوخ نہیں کر سکتے۔
اگر آپ اپنا فون نمبر تبدیل کرنا یا پھر اپنا اکاؤنٹ حذف کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی زیر التواء درخواست کالعدم ہو جائے گی اور آپ کو دوسری رپورٹ کی درخواست کرنی ہوگی۔
جب رپورٹ ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب ہو گی تو آپ کو اپنے فون پر WhatsApp کی اطلاع موصول ہو گی جس میں لکھا ہوگا کہ 'آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات کی رپورٹ اب دستیاب ہے’۔ WhatsApp میں اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کریں اسکرین پر آپ کو بتا دیا جائے گا کہ رپورٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے آپ کے پاس کتنا وقت ہے جس کے بعد اسے ہمارے سرورز سے حذف کر دیا جائے گا۔ چونکہ اس رپورٹ میں آپ کی معلومات شامل ہیں لہذا اسے کسی اور سروس پر اسٹور کرنے، بھیجنے یا اپ لوڈ کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔
جب آپ رپورٹ اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کر لیں گے تو آپ کے پاس اپنے فون سے ڈاؤن لوڈ کردہ کاپی کو ہمیشہ کیلئے حذف کرنے کا آپشن ہوگا۔ حذف کرنے کیلئے اکاؤنٹ کی معلومات کی درخواست کریں اسکرین پر رپورٹ حذف کریں > حذف کریں یا رپورٹ حذف کریں پر ٹیپ کریں۔ رپورٹ کو حذف کرنے سے آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ کا ڈیٹا حذف نہیں ہو گا۔