اپنے WhatsApp Business اکاؤنٹ کو Facebook شاپ سے لنک کرنے کا طریقہ
نوٹ: ممکن ہے کہ یہ خصوصیت آپ کیلئے ابھی دستیاب نہ ہو۔
اپنے WhatsApp Business اکاؤنٹ کو اپنی Facebook شاپ سے لنک کرنے سے آپ اپنی شاپ ملاحظہ کرنے والے کسٹمرز کو WhatsApp Business ایپ کے ذریعے براہ راست پیغام بھیجنے کا آپشن دے سکتے ہیں۔
اپنے اکاؤنٹس کو لنک کرنے کے لیے، آپ کے پاس:
- WhatsApp Business اکاؤنٹ ہونا چاہیئے۔
- آپ کو اپنے Facebook بزنس مینیجر اکاؤںٹ کا ایڈمن ہونا چاہیئے۔
- آپ کو اپنا Facebook صفحہ اور کیٹلاگ اسی بزنس مینیجر اکاؤنٹ سے لنک کرنا ہوگا۔
- آپ کے پاس Facebook صفحہ کیلئے صفحہ کا نظم کرنے کی اجازتیں اور بزنس مینیجر پر کیٹلاگ کیلئے کیٹلاگ کا نظم کرنے کی اجازتیں ہونی چاہئیں۔
اپنے WhatsApp Business اکاؤنٹ کو اپنی شاپ سے لنک کریں
شروع کرنے کے لیے Facebook کامرس مینیجر میں ایک شاپ بنائیں۔ اس کے طریقہ کار کے بارے میں مزید جاننے کیلئے یہ مضمون ملاحظہ کریں۔
اس کے بعد اپنی شاپ میں اپنا WhatsApp Business نمبر شامل کریں اور WhatsApp کو رابطے کے بنیادی طریقے کے طور پر سیٹ کریں۔ اس مضمون میں ان مراحل کو مکمل کرنے سے متعلق تفصیلی ہدایات حاصل کی جا سکتی ہیں۔