WhatsApp پر کاروباری اکاؤنٹ 'آفیشل کاروباری اکاؤنٹ' یا ریگولر 'کاروباری اکاؤنٹ' کے بطور مندرج ہوگا۔ کوئی کاروبار درخواست کر کے یا رقم دے کر 'کاروباری اکاؤنٹ' کو 'آفیشل کاروباری اکاؤنٹ' میں تبدیل نہیں کر سکتا۔
فی الوقت، صرف کچھ مخصوص کاروباری اکاؤنٹ ہی 'آفیشل کاروباری اکاؤنٹ' کے بطور مندرج ہیں۔ کاروباری اکاؤنٹ کو 'آفیشل کاروباری اکاؤنٹ' کے بطور مندرج کرنا بہت سے مختلف عوامل پر منحصر ہے جیسے کہ آیا برانڈ مشہور و معروف ہے یا نہیں۔
WhatsApp Business ایپ استعمال کرنے والا کوئی بھی اکاؤنٹ خود بخود 'کاروباری اکاؤنٹ' کے بطور مندرج ہو جائے گا۔ کاروبار اپنی کاروباری معلومات، بشمول اپنی کاروباری ویب سائٹ، پتہ اور اوقات پُر کر کے اپنی کمپنی کے بارے میں مزید جاننے میں کسٹمرز کی مدد کر سکتے ہیں۔