آپ کی کاروباری پروفائل WhatsApp Business ایپ کے کاروباری لحاظ سے مخصوص کئی ٹولز میں سے ایک ہے جو آپ کو WhatsApp پر کاروبار کی رسمی موجودگی قائم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
کاروباری پروفائل کسٹمرز کیلئے آپ کی کمپنی کے بارے میں اہم معلومات تک رسائی پانا آسان بناتی ہے جیسے کہ آپ کے کاروبار کا نام، زمرہ اور تفصیل۔ آپ اپنے پروڈکٹس اور سروسز کا کیٹلاگ، اپنے کاروباری ای میل اور ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس بھی شامل کر سکتے ہیں۔
کاروباری پروفائل میں موجود یہ منفرد خصوصیات آپ کا وقت اور توانائی بچانے میں مدد کرتی ہیں جس سے آپ ان چیزوں پر توجہ دے پاتے ہیں جو واقعی اہم ہیں یعنی اپنے کسٹمرز سے جڑنا اور اپنے کاروبار کو ترقی دینا۔