WhatsApp Business کو Facebook پیجز کے ساتھ مطابقت پذیر بنانے کے بارے میں
WhatsApp Business ایپ استعمال کرتے وقت، آپ اپنے Facebook پیج کو WhatsApp Business اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی کاروباری معلومات کو اپنے Facebook پیج سے WhatsApp Business اکاؤنٹ کے ساتھ مطابقت پذیر بنانے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
WhatsApp Business اکاؤنٹ لنک کرنے کیلئے صارفین کے پاس مندرجہ ذیل چیزیں ہونا ضروری ہے:
- اپنے کاروبار کیلئے ایک Facebook پیج
- WhatsApp Business ایپ پر ایک اکاؤنٹ
- دونوں موبائل ایپس کے تازہ ترین ورژن
جب آپ اپنے Facebook پیج کو اپنے WhatsApp Business اکاؤنٹ سے لنک کر لیتے ہیں تو آپ اس Facebook پیج سے کاروباری معلومات بھی اپنے WhatsApp Business اکاؤنٹ پر مطابقت پذیر بنا سکتے ہیں۔ اس سے مراد ہے کہ یہ Facebook پیج سے حاصل کردہ معلومات کے ساتھ آپ کے WhatsApp Business اکاؤنٹ کو خود بخود اپ ڈیٹ کر دے گا۔
مطابقت پذیری آن کرنے سے WhatsApp Business ایپ پر موجود آپ کی کاروباری پروفائل کے سیکشنز لنک شدہ Facebook پیج سے حاصل کردہ مندرجہ ذیل معلومات کے ساتھ خود بخود پُر ہو جائیں گے:
- کاروباری اوقات
- پتہ
- تفصیل
- زمره
- ویب سائٹ کا URL
- ای میل
- پروفائل میں WhatsApp Business اکاؤنٹ شامل کرنے کا طریقہ
- Facebook پیج پر WhatsApp Business اکاؤنٹ شامل کرنے کا طریقہ