کیٹلاگ کے بارے میں
WhatsApp Business ایپ کے صارفین کیٹلاگ بنا کر باآسانی کسٹمرز کو اپنے پروڈکٹس اور سروسز دکھا سکتے ہیں اور شیئر کر سکتے ہیں۔ کیٹلاگ کاروباری پروفائل پر دکھایا جاتا ہے۔
کیٹلاگ میں ہر پروڈکٹ یا سروس کا ایک منفرد عنوان ہوتا ہے اور ساتھ ہی آپشنل فیلڈز بھی ہوتی ہیں جیسے قیمت، تفصیل، ویب سائٹ کا لنک اور پروڈکٹ کوڈ۔ یہ شناخت کاران کسٹمرز کیلئے کیٹلاگ میں پروڈکٹس کو پہچاننا آسان بناتے ہیں۔ کاروبار کے مالکان اپنے کیٹلاگ میں زیادہ سے زیادہ 500 پروڈکٹس یا سروسز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
ایک اپ ٹو ڈیٹ کیٹلاگ موجودہ اور ممکنہ کسٹمرز کو کاروبار کے پروڈکٹس اور سروسز براؤز کرنے اور کاروبار سے رابطہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ کسٹمرز وہ پروڈکٹ یا سروس منتخب کر سکتے ہیں جس میں انہیں دلچسپی ہو اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں یا پھر سوالات پوچھنے کیلئے کاروبار کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔
کیٹلاگ شیئر کرنا چھوٹے کاروباروں کو اپنے کیٹلاگ کو فروغ دینے اور زیادہ ممکنہ کسٹمرز تک پہنچنے کی سہولت دیتا ہے۔ WhatsApp Business کے صارفین اپنا مکمل کیٹلاگ ان کسٹمرز کو بھیج سکتے ہیں جن کے ساتھ وہ پہلے سے منسلک ہیں۔ وہ اپنے کیٹلاگ کے لنک کو سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے کہیں بھی شیئر کر سکتے ہیں جس سے زیادہ ممکنہ خریدار ان کے کاروبار کو دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے پروڈکٹس یا سروسز کے بارے میں انہیں براہ راست پیغام بھیج سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین
- کیٹلاگ بنانے اور برقرار رکھنے کا طریقہ: Android | iPhone | ویب اور ڈیسک ٹاپ
- اپنے کیٹلاگ میں کلیکشنز بنانے اور ان کا نظم کرنے کا طریقہ: Android | iPhone | ویب اور ڈیسک ٹاپ
- اپنے کسٹمرز کے ساتھ پروڈکٹ یا سروس شیئر کرنے کا طریقہ: Android | iPhone | ویب اور ڈیسک ٹاپ
- کیٹلاگ دیکھنے کا طریقہ