کارٹ کے بارے میں
اگر آپ WhatsApp Business ایپ استعمال کر رہے ہیں تو اب آپ کارٹ کی خصوصیت کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو باآسانی آرڈرز کرنے کی سہولت دے سکتے ہیں۔ کارٹ کی خصوصیت آپ کے کسٹمرز کو آرڈر کا عمل براہ راست شروع کرنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرتی ہے جس میں انہیں کیٹلاگ پر درج ہر پروڈکٹ کیلئے آپ کو انفرادی طور پیغام بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
WhatsApp Messenger ایپ استعمال کرنے والے کسٹمرز چیٹ میں یا پھر آپ کی کاروباری پروفائل ملاحظہ کرنے پر آپ کے بزنس کے نام کے پاس موجود خریداری کے بٹن کو دیکھ پائیں گے۔ اس خریداری کے بٹن کی مدد سے وہ آپ کا کیٹلاگ براؤز کر سکتے ہیں اور آپ کے کیٹلاگ سے اپنے کارٹ میں آئٹمز براہ راست شامل کر سکتے ہیں۔
وہ اپنے کارٹ میں موجود ہر آئٹم کی تعداد یا مقدار میں بھی ترمیم کر پائیں گے۔ کارٹ میں آئٹمز شامل کرنے کے بعد کسٹمر کے پاس انہیں WhatsApp پیغام کے بطور آپ کے بزنس اکاؤنٹ پر بھیجنے کا آپشن ہوگا۔
یہ خصوصیت آپ کے موجودہ صارفین کو مندرجہ ذیل سہولیات دے گی:
- فوراً آرڈرز دینا
- ایک ہی وقت میں متعدد آئٹمز سے متعلق سوالات پوچھنا
- ایک ساتھ متعدد آئٹمز کا آرڈر دینا
اپنے کارٹ میں آئٹم شامل کرنے کے طریقہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے یہ انفوگرافک ڈاؤن لوڈ کریں۔