ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

مجھے تازہ شرائطِ خدمت اور پوشیدگی کی حکمتِ عملی کے متعلق کچھ پوچھنا ہے

ہم نے ہماری شرائطِ خدمت اور پوشیدگی کی حکمتِ عملی کی تازہ کاری کی ہے۔ اس تازہ کاری سے متعلق آپ کے تمام سوالوں کے جواب اس مضمون میں مل جائیں گے۔

آپ اپنی شرائطِ خدمت اور پوشیدگی کی حکمتِ عملی کی تازہ کاری کیوں کر رہے ہیں؟

ہم ہماری شرائطِ خدمت اور پوشیدگی کی حکمتِ عملی کو آسان فہم بنانے کے لیے اور WhatsApp کی نئی خصوصیات اور خدمات کی عکاسی کرنے کے لیے، تازہ کاری کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہماری تازہ کردہ شرائط اور پوشیدگی کی حکمت عملی ہماری نئی خصوصیات جیسے کہWhatsApp کالنگ، WhatsApp برائے ویب اور ڈیسکٹاپ، اور دو طرفہ رمزکاری کے ساتھ ساتھ ہماری خدمت کے حوالے سے آپ کو اپنے کاروباری ابلاغ میں مدد کرنا۔ یہ اس بات کا بھی خلاصہ کرتی ہیں کہ ہم اب Facebook خاندان کی کمپنیوں میں سے ہیں۔ WhatsApp کے ایک Facebook سے منفرد خدمت کے طور پر کام کرتے ہوئے، ہمارا ارادہ ہے کہ ہم کچھ معلومات کا Facebook کے ساتھ اور Facebook خاندان کی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کریں گے، جو ہمیں زیادہ ہمآہنگی کے ساتھ کام کرنےاور ہماری خدمات اور Facebook اور Facebook خاندان کی خدمات کے تجربات کو بہتر بنانے کی قابلیت دیگا۔

کیا اب WhatsApp پر اشتہارات ہوں گے؟

ہم اب بھی WhatsApp پر فریق ثالث کے بینر اشتہارات کی اجازت نہیں دیتے۔

مستقبل میں ہم آپ کے اور کاروباروں کے بیچ WhatsApp کے حوالے سے ابلاغ کے طریقے تلاش کرتے رہیں گے، مثال کے طور پر آرڈر، لین دین، اور اپائنٹمینٹ کی معلومات، شپنگ کی اور ترسیلی اطلاعات، صنعت اور خدمت کی تازہ کاریاں، اور تجارت۔ مثال کے طور پر، آپ کو آئندہ کئے جانے والے ہوائی سفر کے لیے اڑان کی صورتِ حال کی معلومات، اپنی کسی خریداری کی رسید، یا کسی چیز کی ترسیل کے وقت کے متعلق اطلاع مہیا ہو سکتی ہے۔ جو تجارت کے متعلق پیغامات آپ کو ملیں ان میں ایسی پیشکش کی جا سکتی ہے جو آپ کو شاید پسند ہو۔

ہم یہ نہیں چاہتے کہ آپ کو فضول(اسپیم) کے تجربات ہوں؛ جیسا کہ آپ کے تمام پیغامات کے ساتھ ہوتا ہے، آپ ان ابلاغ پر قابو کر سکتے ہیں، اور ہم آپ کی پسند کا احترام کریں گے۔

Facebook اور Facebook خاندان کی کمپنیوں کے ساتھ کن معلومات کا اشتراک کیا جائیگا؟

ہم کچھ ایسی معلومات کا اشتراک Facebook اور Facebook خاندان کی کمپنیوں کے ساتھ کرنے کا ارادہ کرتے ہیں جو ہمیں زیادہ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے، جیسے کہ فضول (اسپیم) اور غلط استعمال سے مقابلہ، اور ہماری اور Facebook اور Facebook خاندان کی کمپنیوں کی خدمات کے تجربات کو بہتر بنانے کی قابلیت مہیا کریں گی۔ مثال کے طور پر، جب آپ ہماری تازہ کاری شدہ(اپ ڈیٹیڈ) شرائط اور پوشیدگی کی حکمت عملی پر راضی ہو جائیں، ہم آپ کے کھاتے (اکائونٹ) کی کچھ معلومات جیسے کہ WhatsApp کے ساتھ اندراج کرتے وقت آپ نے جس فون نمبر کی تصدیق کی، اور ہماری خدمات کو آپ نے آخری بار کب استعمال کیا، ان اطلاعات کا اشتراک Facebook اور Facebook خاندان کی کمپنیوں کے ساتھ کریں گے۔

آپ کے پیغامات، تصاویر، اور کھاتے کی معلومات کی شمولیت کے ساتھ آپ جس کا بھیWhatsApp پر اشتراک کریں اس میں سے کسی کا بھی اشتراک Facebook یا Facebook خاندان کے ایپلیکیشنس پر کسی دوسروں کے دیکھنے کے لیے نہیں کیا جائیگا۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ، مثال کے طور پر، اگرچہ Facebook کے ساتھ کچھ معلومات کا اشتراک کیا جائیگا (جیسے کہ آپ کا فون نمبر)، اس کو Facebook پر دوسرے لوگ نہیں دیکھ پائیںگے۔ اس کے علاوہ، جب آپ اور آپ کے روابط ہمارے ایپ کے تازہ تریں ورژن کا استعمال کرتے ہیں تو بنیادی طور پر آپ کے پیغامات دونوں اطراف سے مرموز ہوتے ہیں۔ جب آپ کے پیغامات دو اطراف سے مرموز ہوتے ہیں، تو صرف آپ جنہیں وہ پیغام بھیجتے ہیں وہی انہیں پڑھ سکتے ہیں - نہ WhatsApp، Facebook، یا پھر کوئی اور۔

آپ معلومات کا Facebook اور Facebook خاندان کی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کیوں کرتے ہیں؟

WhatsApp اب Facebook خاندان کی کمپنیوں کا حصہ ہے، اور کچھ معلومات کا اشتراک کرنا ہمارے لیے زیادہ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے اور ہماری خدمات کو Facebook اور Facebook خاندان کی کمپنیوں کی خدمات کے تجربات کو بہتر بنانے کی قابلیت دیتا ہے۔ مثال کے طور پر:

  • ہم بہتر طریقے سے منفرد صارفین کی گنتی کر سکتے ہیں۔
  • ہم بہتر طریقے سے اسپیم (فضول) اور غلط استعمال کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ Facebook کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو Facebook پر دوستوں کی بہتر صلاح، اور بہتر مطابقت والے اشتہارات دکھائے جا سکتے ہیں۔

توجہ: اگر آپ WhatsApp کے موجودہ صارف ہیں، تو آپ اپنے Facebook کے اشتہارات اور صنعت کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے Facebook کے ساتھ اپنے کھاتے کی معلومات کے اشتراک سے انکار کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ براہ کرم آپ کب اور کیسے یہ انتخاب کر سکتے ہیں اس کی معلومات کو دیکھیں۔

اگر میں Facebook کا استعمال نہ کروں تو کیا؟

کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ WhatsApp کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ آپ کو Facebook کا کھاتا کھولنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ میری معلومات کا Facebook پر دوسروں کے دیکھنے کے لیے اشتراک کیا جائیگا؟

آپ کے پیغامات، تصاویر، اور کھاتے کی معلومات کی شمولیت کے ساتھ آپ جس کا بھی WhatsApp پر اشتراک کریں اس میں سے کسی کا بھی اشتراک Facebook یا Facebook خاندان کے ایپلیکیشنس پر کسی دوسے کے دیکھنے کے لیے نہیں کیا جائیگا۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ، مثال کے طور پر، اگرچہ Facebook کے ساتھ کچھ معلومات کا اشتراک کیا جائیگا (مثلاً آپ کا فون نمبر)، اس کو Facebook پر دوسرے لوگ نہیں دیکھ پائیںگے۔ اس کے علاوہ، جب آپ اور آپ کے روابط ہمارے ایپ کے تازہ تریں ورژن کا استعمال کرتے ہیں تو بنیادی طور پر آپ کے پیغامات دونوں اطراف سے مرموز ہوتے ہیں۔ جب آپ کے پیغامات دو اطراف سے مرموز ہوتے ہیں، تو صرف آپ جنہیں وہ پیغام بھیجتے ہیں وہی انہیں پڑھ سکتے ہیں -نہ WhatsApp، Facebook، یا پھر کوئی اور۔

آپ ہماری تازہ کاری شدہ(اپ ڈیٹیڈ) شرائط خدمت اور پوشیدگی کی حکمت عملی کے مکمل متن کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔