آپ مخصوص مدت کیلئے گروپ اطلاعات کو خاموش کر سکتے ہیں۔ اس گروپ میں بھیجے جانے والے پیغامات آپ کو بدستور موصول ہوتے رہیں گے لیکن ان کے موصول ہونے پر آپ کا فون لرزش نہیں کرے گا نہ ہی کوئی آواز پیدا کرے گا۔
گروپ اطلاعات کو خاموش کریں
گروپ اطلاعات کو خاموش کرنے کیلئے:
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے موضوع پر ٹیپ کریں۔
- متبادل طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ کو بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر مزید
> خاموش کریں پر ٹیپ کریں۔
- خاموش کریں
پر ٹیپ کریں۔
- اطلاعات کو خاموش کرنے کے لیے وقت کی حد مقرر کریں۔
گروپ اطلاعات کی خاموشی ختم کریں
گروپ اطلاعات کی خاموشی ختم کرنے کیلئے:
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے موضوع پر ٹیپ کریں۔
- متبادل طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ کو بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر مزید
> خاموشی ختم کریں پر ٹیپ کریں۔
- خاموش
پر ٹیپ کریں۔
- خاموشی ختم کریں پر ٹیپ کریں۔