لائیو مقام کی خصوصیت آپ کو طے شدہ وقت تک ریئل ٹائم میں اپنا مقام کسی انفرادی چیٹ یا گروپ کے شرکاء کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا لائیو مقام شیئر کیا جائے یا نہیں اور کب تک کیا جائے۔ آپ کسی بھی وقت اپنا لائیو مقام شیئر کرنا بند بھی کر سکتے ہیں۔ ایک بار لائیو مقام بند کر دیا جائے یا اس کی میعاد ختم ہو جائے تو اس کا شیئر کیا جانا بند ہو جائے گا۔ تاہم، انفرادی چیٹ یا گروپ کے وہ شرکاء جن کے ساتھ آپ نے اپنا لائیو مقام شیئر کیا ہو آپ کے شیئر کردہ ابتدائی مقام کو بدستور دیکھ پائیں گے جو ایک ساکن تھمب نیل تصویر کے بطور ظاہر ہو گا۔ شرکاء انفرادی چیٹ یا گروپ میں موجود اس تھمب نیل کو ٹیپ کر کے آپ کے آخری بار اپ ڈیٹ کردہ مقام کو دیکھ سکتے ہیں۔
یہ خصوصیت دونوں اطراف سے مرموز ہے، جس کا مطلب ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ آپ نے اپنا لائیو مقام شیئر کیا ہے ان کے علاوہ کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا۔ WhatsApp پر اپنی سیکورٹی کے بارے میں مزید جاننے کیلئے براہ کرم WhatsApp سیکورٹی ملاحظہ کریں۔ آپ ہماری رازداری کی پالیسی پر جا کر WhatsApp کے رازداری کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنا لائیو مقام شیئر کرنے کیلئے، آپ کو iPhone سیٹنگز > رازداری > مقام کی سروسز > WhatsApp > ہمیشہ پر جا کر WhatsApp کیلئے مقام کی اجازتوں کو فعال کرنا ہو گا۔
متبادل طور پر، iPhone سیٹنگز > WhatsApp > مقام > ہمیشہ پر جائیں۔
لائیو مقام استعمال کرنے کا طریقہ سیکھیں: Android | Windows Phone