جب WhatsApp کے حوالے سے آپ کو کوئی پیغام بھیجا جاتا ہے، مگر آپ کا ایپ اسے وصول کرنے کے لیے کھلا ہوا نہیں ہے، تب آپ کو متوجه کرنے کے لیے آپ کا iPhone خودکاری سے ایک فوری اطلاع کو ظاہر کرتا ہے۔ تین طرح کی اطلاعات، iOS ایپس دے سکتے ہیں:
کسی WhatsApp کال کے جواب دینے کے دو طریقے ہیں جو آپ کی اطلاعات کی ترتیبات کے مطابق ہوں گے:
توجہ: کال کے انضمام اور iOS 10 کے چلتے، جو گھنٹی کی آواز (رنگ ٹون) iPhone کی ترتیبات کے اندر کسی رابطے کی معلومات سے منسلک کی گئی ہوگی، وہ رنگ ٹون ہی WhatsApp کال کے لیے بھی بجیگی۔
براہ کرم اس بات کی تصدیق کر لیں کہ آپ کی اطلاعات کی ترتیبات WhatsApp اور iPhone دونوں کی ترتیبات میں چالو کی ہوئی ہیں:
ایپ میں محسوس ہونے والی لرزش اور صدائوں کو آپ بند کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر جو صدائیں آپ پیغام بھیجتے یا وصول کرتے وقت سنتے ہیں۔ آپ WhatsApp > ترتیبات > اطلاعات > درونِ ایپ اطلاعات پر جائیں۔
آپ
iPhone Settings > Notifications > WhatsApp
پر جائیں۔ اپنی ترجیحات کو ایلرٹس کی ڈھب
(Banners ،Pop-up alert یا None)، اور Badges اور Sounds پر مرتب کریں۔ اگر آپ چاہیں کہ جب آپ کا فون بند ہو تب بھی اطلاعات ظاہر ہوں، تو
Show on Lock Screen کو فعال کر دیں۔
ایلرٹ کرنے کی صدا کی تیزی iPhone کے رنگر کے والیوم سے قابو کی جائیگی، جسے iPhone Settings > Sounds میں جا کر مرتب کیا جا سکتا ہے۔ یہاں آپ اپنے آلے کی Vibrate کی ترجیحات کو بھی مرتب کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے اس بات کی تصدیق کر لی ہے کہ آپ کی اطلاعات کی ترتیبات WhatsApp اور iPhone دونوں کی ترتیبات میں صحیح ہیں اور پھر بھی آپ کو اطلاعات نہیں مل رہی ہیں، تو یہ بہت ممکن ہے کہ آپ کے کنکشن،iOS یا Apple کی فوری اطلاعات کی خدمات کا مسئلہ ہے۔
براہ کرم توجہ دیں، کہ اطلاعات کا پہنچانا مکمل طور پر Apple کی فوری اطلاعات کی خدمات (APNS) کے قبضے میں ہے، اور ان خدمات کے ساتھ ہونے والے مسائل کو سلجھانے کا WhatsApp کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ آپ کے آف لائن ہونے کے دوران اگر آپ کو کوئی پیغام بھیجتا ہے، تو وہ پیغام آپ کے فون تک پہنچانے کے لیے، APNS کو بھیج دیا جائیگا۔WhatsApp کا ان لطلاعات کو پہنچانے پر کوئی قابو یا مرئیت نہیں ہے۔ اس مسئلے کا اظہار WhatsApp میں ضرور ہوگا مگر اس کی ابتدا APNS یا iOS میں ہوتی ہے۔
عام طور پر، اس مسئلے کو سلجھانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ فون کو صنعی ترتیبات پر بحال کرنا اور اسے نئے فون کی سی ترتیب دینا ہے۔ اگر آپ بیک اپ نقل کو بحال کریں، تو ممکن ہے کہ آپ اس مسئلے کو بھی سلجھا لیں۔
مزید توجہ دیں کہ فوری اطلاعات کے لیے درست SIM کارڈ اور ایک فعال Wi-Fi یا سیلولر کنکشن کا ہونا ضروری ہے۔