فارورڈ کریں کی خصوصیت آپ کو کسی گروپ یا انفرادی چیٹ سے پیغامات کو کسی دوسرے گروپ یا انفرادی چیٹ میں فارورڈ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ فارورڈ شدہ پیغامات کی نشاندہی ایک لیبل کے ذریعے ہوتی ہے جس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کے دوست یا رشتہ دار نے جو پیغام بھیجا ہے اسے انہوں نے خود لکھا ہے یا پھر یہ اصلاً کہیں اور سے آیا ہے۔
کسی پیغام کو فارورڈ کرنے کیلئے:
کسی گروپ یا انفرادی چیٹ میں اس پیغام پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں جسے آپ فارورڈ کرنا چاہتے ہیں۔
متعدد پیغامات فارورڈ کرنے کیلئے، آپ پہلے پیغام کا انتخاب کرنے کے بعد اضافی پیغامات پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
فارورڈ کریں آئیکن پر ٹیپ کریں۔
جن گروپس یا انفرادی چیٹس میں آپ پیغامات فارورڈ کرنا چاہتے ہیں انہیں تلاش یا منتخب کریں۔
بھیجیں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
پیغام فارورڈ کرنے کی حد ایک وقت میں 5 چیٹس تک ہے۔
آپ کے فارورڈ کردہ ایسے کوئی بھی پیغامات جو آپ کے اپنے بھیجے گئے پیغامات نہ ہوں، آپ کو اور پیغام موصول کرنے والے کسی بھی موصول کنندہ کو ‘فارورڈ شدہ’ کا لیبل ڈسپلے کریں گے۔