نشریاتی فہرست خصوصیت کے ساتھ، آپ ایک پیغام، بیک وقت، کئی روابط کو بھیج سکتے ہیں۔
نشریاتی فہرست پیغام وصول کنندگان کی حفظ کی ہوئی فہرست ہوتی ہے جس میں انہیں بارہا چنے بغیر ہی آپ نشریاتی پیغامات بھیج سکتے ہپیں۔
نشریاتی فہرست کو خلق کرنے کے لیے:
یہ نشریات کے وصول کنندگان کی ایک نئی فہرست بنا دیگا۔ جب آپ کسی نشریاتی فیرست کو پیغام بھیجیں گے، تو اس فہرست میں شامل تمام افراد کو وہ پیغام بھیجا جائیگا۔ وصول کنندگان اس پیغام کو ایک عام پیغام کی صورت وصول کریں گے۔ جب وہ جواب دیں گے، تو وہ ایک عام سے پیغام کی صورت آپ کی باتیں اسکرین پر نمودار ہوگا؛ ان کے جوابات نشریاتی فہرست میں شامل دیگر افراد کو نہیں بھیجے جائیں گے۔
توجہ: صرف وہ روابط جنہوں نے آپ کو اپنی پتہ کتاب میں شامل کیا ہو وہ ہی آپ کے نشریاتی پیغام کو وصول کریں گے۔ اگر آپ کے رابطے کو آپ کے نشریاتی پیغامات نہیں مل رہے، تو اس بات کا اطمینان کر لیں کہ انہوں نے آپ کو اپنی پتہ کتاب میں شامل کر رکھا ہے۔ نشریاتی پیغامات ایک تا کثیر ابلاغیت کا نمونہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے وصول کنندگان کا گروہ گفتگو میں شریک ہونا گوارا کرتے ہیں، تو آپ کو چاہیئے کہ ایک گروہ بات شروع کریں۔
نشریاتی فہرست کے استعمال کے متعلق یہاں سے مزید جانکاری لیں: iPhone | Windows Phone