اطلاعات کی ترتیبات میں آنے والی انفرادی اور گروپ چیٹس کی آوازیں، درون ایپ اطلاعات، بینرز اور پیغام کے پیش منظر شامل ہیں۔
اپنی اطلاعات کی ترتیبات کو حسب منشاء بنانے کیلئے:
- WhatsApp کھولیں۔
- مزید
> ترتیبات > اطلاعات پر ٹیپ کریں۔
- یہاں آپ کے پاس یہ آپشن ہوں گے:
- گروپس اور انفرادی چیٹس کیلئے اطلاعات آن اور آف کرنا۔
- فہرست میں دستیاب آوازوں سے کوئی اطلاعاتی آواز منتخب کرنا۔ نوٹ: حسب منشاء رنگ ٹونز دستیاب نہیں ہیں۔
- منتخب کریں کہ آیا آپ ایپ استعمال کرتے ہوئے آنے والے پیغامات کی اطلاعات دیکھنا چاہیں گے۔
- وائبریشنز آن/آف کریں۔
- منتخب کریں کہ آیا آپ آنے والے پیغام کا مواد اطلاعات کے بینر میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ نوٹ: یہ آپشن Windows Phone 7 کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
- آپ انفرادی اور گروپ چیٹس کیلئے بھی اطلاعات کنفیگر کر سکتے ہیں:
- چیٹ کھولیں اور مزید
> گروپ کی معلومات یا معلومات > حسب منشاء اطلاعات یا خاموش کریں پر ٹیپ کریں۔
صرف Windows Phone 8.1 کے صارفین کیلئے
Windows Phone میں ترتیبات > سسٹم > اطلاعات+کارروائیاں > WhatsApp میں آپ کے پاس یہ آپشن ہیں:
- آنے والے WhatsApp پیغامات کیلئے تمام اطلاعاتی آوازوں کو آف کریں:
- اطلاعات کی آواز میں ڈراپ ڈاؤن مینو سے کوئی نہیں منتخب کریں۔
- اطلاعات کے بینرز دکھائیں جو اسکرین کے اوپر والے حصے میں ظاہر ہوتے ہیں (خانے کو منتخب یا غیر منتخب کریں)۔
نوٹ:
- اطلاعات کی آواز کی ترتیبات صرف Windows Phone 8 اپ ڈیٹ 3 (GDR 3) اور آپریٹنگ سسٹم کے اس سے نئے ورژنز کیلئے دستیاب ہیں۔
- آپ کی منتخب کردہ اطلاعاتی آواز صرف اس صورت میں کام کرے گی جب ایپ پس منظر میں چل رہی ہو۔
- اپنی اطلاعاتی آواز کی ترتیبات کو مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے، براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کے فون کی اطلاعات خاموش یا صرف وائبریٹ پر سیٹ نہیں ہیں۔