رازداری اور تحفظ ہماری رگ رگ میں سمائے ہوئے ہیں، شروع سے آخر تک مرموز کاری کو شامل کرنے کی یہی وجہ ہے۔ شروع سے آخر تک مرموز ہونے پر آپ کے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، صوتی پیغامات، دستاویزات، صورتِ حال اپ ڈیٹس اور کالز غلط ہاتھوں میں جانے سے بچے رہتے ہیں۔
WhatsApp کی شروع سے آخر تک مرموز کاری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صرف آپ اور وہ شخص ہی گفتگو میں بھیجی گئی چیزوں کو پڑھ پائیں جس کے ساتھ آپ بات چیت کر رہے ہیں، نہ کہ کوئی اور، حتی کہ WhatsApp بھی نہیں۔ آپ کے پیغامات تالوں کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں اور صرف موصول کنندہ اور آپ کے پاس ہی ان تالوں کو کھولنے اور آپ کے پیغامات پڑھنے کیلئے درکار خصوصی چابیاں ہوتی ہیں۔ اضافی تحفظ کے لیے، آپ کے بھیجے ہوئے ہر پیغام کا ایک منفرد تالا اور چابی ہوتے ہیں۔ یہ سب خودکار طور پر ہوتا ہے: اپنے پیغامات کو محفوظ کرنے کے لیے ترتیبات کو آن کرنے یا کوئی خاص خفیہ چیٹس سیٹ اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اہم: شروع سے آخر تک مرموز کاری ہمیشہ فعال ہوتی ہے۔ شروع سے آخر تک مرموز کاری کو آف کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
آپ کی ہر چیٹ کا اپنا سیکورٹی کوڈ ہوتا ہے جسے اس بات کی توثیق کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کہ اس چیٹ میں آپ کی کالز اور بھیجے گئے پیغامات شروع سے آخر تک مرموز ہیں۔
نوٹ: توثیقی عمل آپشنل ہے اور صرف یہ توثیق کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے کہ آپ کے بھیجے ہوئے پیغامات شروع سے آخر تک مرموز ہیں۔
یہ کوڈ رابطے کی معلوماتی اسکرین پر، QR کوڈ اور ایک 60 ہندسوں والے نمبر، دونوں کے طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوڈز ہر چیٹ کیلئے منفرد ہوتے ہیں اور ہر چیٹ میں ان کا لوگوں کے بیچ موازنہ کیا جا سکتا ہے تاکہ توثیق ہو سکے کہ اس چیٹ میں آپ کے بھیجے گئے پیغامات شروع سے آخر تک مرموز ہیں۔ سیکورٹی کوڈز بس آپ کے بیچ شیئر کردہ خصوصی کلید کے مرئی ورژنز ہوتے ہیں اور آپ فکر نہ کریں، یہ بذات خود اصل کلید نہیں، انہیں ہمیشہ خفیہ رکھا جاتا ہے۔
اگر آپ اور آپ کا رابطہ جسمانی طور پر ایک دوسرے کے پاس ہوں تو آپ میں سے کوئی بھی دوسرے کا QR کوڈ اسکین کر سکتا ہے اور 60 ہندسوں والے نمبر کو دیکھ کر موازنہ کر سکتا ہے۔ اگر آپ QR کوڈ کو اسکین کرتے ہیں اور کوڈ وہی ہو تو ایک سبز چیک کا نشان نمودار ہو جائے گا۔ چونکہ وہ مماثل ہیں لہذا آپ یہ اطمینان رکھ سکتے ہیں کہ کوئی اور آپ کے پیغامات یا کالز میں مداخلت نہیں کر رہا ہے۔
اگر کوڈز مماثل نہ ہوں تو ممکن ہے کہ آپ کسی اور رابطے یا کسی اور فون نمبر کا کوڈ اسکین کر رہے ہوں۔ اگر آپ کے رابطے نے حال ہی میں WhatsApp دوبارہ انسٹال کیا ہو یا فونز تبدیل کیے ہوں تو ہم تجویز کریں گے کہ آپ انہیں ایک نیا پیغام بھیج کر کوڈ ریفریش کر لیں اور پھر کوڈ اسکین کریں۔
اس مضمون میں سیکورٹی کوڈز تبدیل کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
اگر آپ اور آپ کا رابطہ جسمانی طور پر ایک دوسرے کے پاس نہ ہوں تو آپ انہیں 60 ہندسوں والا نمبر بھیج سکتے ہیں۔ اپنے رابطے کو بتائیں کہ جب انہیں آپ کا کوڈ مل جائے، تو وہ اسے لکھ لیں اور پھر اسے دیکھ کر رابطے کی معلومات کی اسکرین پر مرموز کاری کے نیچے ظاہر ہونے والے 60 ہندسوں والے نمبر سے اس کا موازنہ کر لیں۔ Android، iPhone اور Windows Phone کیلئے، آپ سیکورٹی کوڈ کی توثیق کریں اسکرین سے شیئر کریں بٹن کے ذریعے بھی 60 ہندسوں والے نمبر کو SMS، ای میل وغیرہ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
تمام WhatsApp پیغامات اور کالز شروع سے آخر تک مرموز کاری کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ جب آپ کسی کاروبار سے رابطہ کرتے ہیں تو اس کاروبار کے کئی لوگ آپ کے پیغامات دیکھ سکتے ہیں۔ ایک کاروبار اپنی مواصلتوں کا نظم کرنے کیلئے کسی اور کمپنی کو بھی کام پر رکھ سکتا ہے، مثلاً آپ کے پیغامات کو اسٹور کرنے، پڑھنے یا ان کا جواب دینے کیلئے۔
آپ جس کاروبار کے ساتھ مواصلت کر رہے ہیں یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپ کے پیغامات کو اپنی رازداری کی پالیسی کے مطابق ہینڈل کرے۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم اسی کاروبار سے براہ راست رابطہ کریں۔ اس مضمون میں کاروباری پیغامات کیلئے شروع سے آخر تک مرموز کاری پر مزید جانیں۔
WhatsApp جو سروس فراہم کرتی ہے اس کیلئے سیکورٹی اہم ہے۔ ہم نے 2016 میں WhatsApp پر تمام پیغام رسانی اور کالنگ کیلئے شروع سے آخر تک مرموز کاری کا اطلاق مکمل کر لیا تھا تاکہ کسی کے پاس بھی، حتی کہ ہمارے پاس بھی آپ کی گفتگوؤں کے مواد تک رسائی نہ ہو۔ اس کے بعد سے اب تک ڈیجیٹل سیکورٹی کی اہمیت مزید بڑھ چکی ہے۔ ہم نے ایسی کئی مثالیں دیکھی ہیں جن میں مجرم ہیکرز نے غیر قانونی طور پر لوگوں کا ذاتی ڈیٹا حاصل کیا اور ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہوئے اس چرائی ہوئی معلومات کے ذریعے لوگوں کو نقصان پہنچایا۔ لہذا ہم نے جس طرح مزید خصوصیات، مثلاً ویڈیو کالنگ اور اسٹیٹس متعارف کروائی ہیں، ہم نے شروع سے آخر تک مرموز کاری کی ان خصوصیات تک بھی توسیع کر دی ہے۔
WhatsApp کے پاس آپ کے پیغامات کے مواد کو دیکھنے یا WhatsApp پر کی گئی کالز کو سننے کی قابلیت نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ WhatsApp پر بھیجے گئے پیغامات کی مرموز کاری اور پھر اس کی تعبیر مکمل طور پر آپ کے آلے پر ہی ہوتی ہے۔ اس سے پہلے کہ کوئی پیغام آپ کے آلے سے روانہ ہو، اسے ایک رمزی تالے کے ذریعے محفوظ بنا دیا جاتا ہے اور اس تالے کی چابیاں صرف موصول کنندہ کے پاس ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ، چابیاں ہر بھیجے جانے والے پیغام کے ساتھ تبدیل ہوتی ہیں۔ جب کہ یہ سب پس پردہ ہوتا رہتا ہے، آپ اپنے آلے پر سیکورٹی کے توثیقی کوڈ کو چیک کر کے اپنی گفتگوؤں کے محفوظ ہونے کا اطمینان کر سکتے ہیں۔ آپ ہمارے وائٹ پیپر۔
فطری طور پر، لوگوں نے قانون کے نفاذ کے لیے، شروع سے آخر تک مرموز کاری کا مطلب پوچھا ہے۔ WhatsApp قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے کام کو سراہتی ہے جو کہ وہ پوری دنیا میں لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کرتی ہیں۔ ہم قابلِ اطلاق قانون اور پالیسی پر مبنی قانون کے نفاذ کی درخواستوں کا احتیاط کے ساتھ جائزہ لیتے ہیں، ان کی توثیق کرتے ہیں اور ان کا جواب دیتے ہیں، نیز ہم ہنگامی درخواستوں کا جلدی جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہماری تعلیمی کاوشوں کے جزو کے بطور، ہم نے قانون نافذ کرنے والوں کیلئے ہماری جانب سے اکھٹی کی گئی محدود معلومات سے متعلق اور اس بارے میں معلومات شائع کی ہے کہ وہ WhatsApp سے کس طرح درخواست کر سکتے ہیں، آپ اسے یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
WhatsApp پر اپنی سیکورٹی کے بارے میں مزید جاننے کیلئے براہ کرم WhatsApp سیکورٹی ملاحظہ کریں۔