ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کی بات کی سرگزشت کو بحال کرنا

ہمارے سرورس پر WhatsApp کی باتوں کی سرگزشت کو سنبھالا نہیں جاتا؛ ہم آپ کے لیے مٹائے ہوئے پیغامات کو پھر سے نہیں لا سکتے ہیں۔ آپ ہماری iCloud احتیاطی نقل خصوصیت کا استعمال کر کے اپنی بات کی سرگزشت کی احتیاطی نقل بنا سکتے ہیں اور اسے بحال کر سکتے ہیں۔

iCloud احتیاطی نقل

اپنی باتوں کی کسی بھی وقت احتیاطی نقل بنانے کے لیے، WhatsApp ترتیبات > باتیں > بات کی احتیاطی نقل پر جائیں اور Back Up Now پر ٹیپ کریں۔ آپ خود کار احتیاطی نقل پر ٹیپ کر کے اور اپنی احتیاطی نقل کی کثرت معین کر کے، خودکار، بمطابقِ معمول احتیاطی نقلیں بھی بنا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی باتوں اور میڈیا کی احتیاطی نقلیں، آپ کے iCloud کھاتے پر بن جائیں گی؛ آپ احتیاطی نقلوں میں ویڈیوز کو شامل کرنا یا نہ کرنا بھی پسند کر سکتے ہیں۔ آپ کے انٹرنیٹ کنکشن اور احتیاطی نقلوں کے مودار کے مطابق، اس iCloud احتیاطی نقل بنانے کی کارروائی کے مکمل ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

ضرورتیں:
  • آپ کے پاس iOS 7 یا اعلیٰ ہونا ضروری ہے۔
  • آپ کا iCloud میں سائن ان ہونا ضروری ہے ( iPhone Settings > iCloud
  • iOS 7 کے لیے: Documents & Data کا ON ہونا ضروری ہے۔
    (iPhone Settings > iCloud > Documents & Data)
    iOS 8 اور اعلیٰ کے لیے: iCloud Drive کا ON ہونا ضروری ہے۔
    (iPhone Settings > iCloud > iCloud Drive)
  • آپ کے iCloud اور آپ کے iPhone، دونوں پر کافی خالی جگہہ ہونی ضروری ہے۔

سیلولر ڈیٹا پر iCloud کا استعمال

اگر آپ کو اپنے سیلولر ڈیٹا استعمال کی فکر ہے، تو ہماری رائے میں آپ اپنے iCloud کو صرف Wi-Fi پر احتیاطی نقل بنانے پر محدود کر دیں۔ iOS 8 اور اعلیٰ کے سیلولر ڈیٹا پر ہونے کے دوران iCloud کو غیر فعال کرنے کے لیے، iPhone Settings > iCloud > iCloud Drive پر جائیں یا iOS 7 کے لیے، iPhone Settings > iCloud > Documents & Data پر جائیں اور Use Cellular Data کو بند کر دیں۔

a name="recover">

iCloud پر سے بات کی سرگزشت کو بحال کریں

اپنی بات کی سرگزشت کو iCloud پر بنائی کسی احتیاطی نقل سے بحال کرنے کے لیے، پہلے اطمینان کر لیں کہ WhatsApp ترتیبات > باتیں > بات کی احتیاطی نقل میں iCloud احتیاطی نقل موجود ہے۔ اگر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کب آخری احتیاطی نقل بنائی گئی تھی، تو ایپ کو مٹا کر App Store پر سے اسے دوبارہ نصب کریں۔ اپنے فون نمبر کی تصدیق کر لینے کے بعد، بات کی سرگزشت کو بحال کررنے کے لیے، اسکرین پر آمادہ کرنے والے احکامات پر عمل کریں۔ اسی طرح iCloud بحالی کے لیے بھی،iCloud احتیاطی نقل کے جیسی ہی ضرورتیں بھی ہیں۔ اوپر سے، احتیاطی نقل بنانے اور بحالی کرنے کے لیے ایک ہی فون نمبر کا استعمال کیا جانا ضروری ہے۔ آپ کسی دوسرے WhatsApp کھتے سے بات کی سرگزشت کو بحال نہیں کر سکتے۔ اگر آپ iCloud کھاتے کا اشتراک کریں، تو آپ اپنی احتیاطی نقلیں الگ رکھ پائیں گے۔

iCloud مشکلات کی سراغ رسانی

اگر آپ کو iCloud پر احتیاطی نقل بنانے یا اس پر سے بحالی کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہوں، تو ممکن ہے کہ یہ مسئلہ WhatsApp کے ساتھ نہیں بلکہ iCloud کھاتے کے ساتھ ہو۔

اگر آپ احتیاطی نقل نہیں بنا پا رہے ہیں، تو براہ کرم یہ آزما دیکھیں:

  1. اطمینان کر لیں کہ آپ iPhone Settings > iCloud میں iCloud پر لاگ ان ہیں۔
  2. اطمینان کر لیں کہiPhone Settings > iCloud میں iCloud Drive چالو کی جا چکی ہے۔ اگر آپ iOS 7 پر ہیں، تو آپ کو بجائے iCloud Drive کے Documents & Data دکھائی دیگا۔
  3. اگر آپ کسی iOS 7 والے iPhone پر احتیاطی نقل بنا رہے ہیں، تو اطمینان کر لیں کہ آپ کے Apple ID کا استعمال کرنے والے کسی بھی دوسرے آلے پر iCloud Drive کبھی بھی چلائی نہ گئی ہو۔ اگر آپ نے اپنے Apple ID کا استعمال کرنے والے کسی بھی آلے پر iCloud Drive کو چلایا ہوگا، تو آپ iOS 7 پر ڈیٹا اپلوڈ نہیں کر پائیں گے۔ اگرچہ iCloud Drive پہلے چلائی جا چکی ہو اور پھر بعد میں اسے بند کر دیا گیا ہو تب بھی آپ iOS 7 آلے پر احتیاطی نقل بنا نہیں پائیں گے۔ احتیاطی نقل بنا پانے کے لیے آپ کو iOS 8 یا اعلیٰ پر تجدید کرنی ہوگی۔
  4. اطمینان کر لیں کہ آپ کے پاس iCloud کھاتے میں احتیاطی نقل بنانے کے لیے کافی خالی جگہہ موجود ہے۔ آپ iPhone Settings > iCloud > Storage میں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے iCloud پر کتنی جگہہ دستیاب ہے۔
  5. اگر آپ کسی سیلولر ڈیٹا نیٹورک پر احتیاطی نقل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو اطمینان کر لیں کہ iOS 8 اور اعلیٰ کے لیے، iPhone Settings > iCloud > iCloud Drive میں اور iOS 7 کے لیے iPhone Settings > iCloud > Documents & Data میں Use Cellular Data چالو کیا گیا ہو۔ 6.WhatsApp ترتیبات > باتیں > بات کی احتیاطی نقلیں پر ٹیپ کر کے ایک دستی احتیاطی نقل بنائیں اور جب تک اسکرین پر "اپلوڈ جاری" لکھا رہے، تب تک WhatsApp کو کھلا رکھیں۔
  6. کسی مختلف نیٹ ورک پر دستی احتیاطی نقل بنانے کی کوشش کریں - جس نیٹ ورک پر آپ زیادہ تر منسلک ہوتے ہوں وہ قابلِ ترجیح ہوگا۔ آپ عموماً جس جغرافیائی مقام پر سے منسلک ہوتے ہوں وہاں سے احتیاطی نقل بنانے کی کوشش کرنے سے بہتر کام کرنے پر iCloud کو تیار کیا گیا ہے۔

اگر آپ احتیاطی نقل کو بحال نہیں کر پا رہے ہیں، تو براہ کرم مندرجہ ذیل کو آزما کر دیکھیں:

  1. اطمینان کر لیں کہ آپ اسی فون اور iCloud کھاتے پر سے ڈیٹا بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن پر احتیاطی نقل بنائی گئی تھی۔
  2. اطمینان کر لیں کہ احتیاطی نقل کو بحال کرنے کے لیے آپ کے iPhone پر کافی جگہہ ہے۔ آپ iPhone Settings > General > About میں اپنے فون پر دستیاب جگہہ دیکھ سکتے ہیں۔
  3. اطمینان کر لیں کہ iPhone Settings > iCloud > iCloud Drive میں آپ کی iCloud Drive چالو کی گئی ہے۔ اگر آپ iOS 7 پر ہیں تو آپ کو iCloud Drive کی جگہہ Documents & Data دکھائی دیگا۔
  4. اگر iCloud Drive کے استعمال کے ذریعے احتیاطی نقل بنائی گئی تھی، تو آپ کسی بھی ایسے آلے پر اس احتیاطی نقلیں بحال نہیں کر پائیں گے جو iOS 8 یا اعلیٰ نہ ہو۔
  5. اگر آپ نے اپنے Apple ID کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کسی بھی آلے کے لیے iCloud Drive کو چالو کیا ہوگا، تو اگر وہ iOS 8 یا اعلیٰ پر نہ ہوا توآپ ڈیٹا کو اپنے iPhone پر بحال نہیں کر پائیں گے۔
  6. کسی مختلف نیٹ ورک پر دستی احتیاطی نقل بنانے کی کوشش کریں - جس نیٹ ورک پر آپ زیادہ تر منسلک ہوتے ہوں وہ قابلِ ترجیح ہوگا۔ آپ عموماً جس جغرافیائی مقام سے منسلک ہوتے ہوں وہاں سے احتیاطی نقل بنانے کی کوشش کرنے پر بہتر کام کرنے پر iCloud کو تیار کیا گیا ہے۔

iPhone احتیاطی نقل

اگر آپ نے iTunes یا iCloud کا استعمال کرتے ہوئے اپنے iPhone پر سے احتیاطی نقل بنائی ہوگی، تو شاید آپ اپنی WhatsApp باتوں کو اپنی پچھلی iPhone احتیاطی نقل پر سے اپنے iPhone کو بحال کر کے واپس پا سکتے ہیں۔ اپنے iPhone کی احتیاطی نقل بنانے اور اسے بحال کرنے کے متعلق
اس Apple معاونت صفحے پر سے آپ مزید معلومات پا سکتے ہیں۔

گفتگو ای میل کرنی

اگر آپ اپنی کسی گفتگو کو محفوظ رکھنا چاہیں تو آپ خود کو بات کی سرگزشت ای میل بھی کر سکتے ہیں:

  1. جس WhatsApp گفتگو کو ای میل کرنا چاہیں اسے کھولیں۔
  2. گشت بار میں مطلوبہ رابطے کے نام یا گروہ کے موضوع پر ٹیپ کریں۔
  3. نیچے تک سرکا کر جائیں اور بات برآمد کریں پر ٹیپ کریں۔
  4. انتخاب کریں کہ آپ میڈیا منسلک کرنا چاہتے ہیں یا بغیر میڈیا گفتگو کو ای میل کرنا چاہتے ہیں۔
  5. آپ Mail app کا انتخاب کریں۔(یا مزید اختیارات کے لیے مزید پر ٹیپ کریں۔)
  6. اپنا ای میل پتہ داخل کریں اور بھیجیں پر ٹیپ کریں۔

پیغامات کو بحال کرتے یہاں سیکھیں: Android | Windows Phone | BlackBerry | BlackBerry 10