ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

شروع سے آخر تک رمزکاری

پوشیدگی اور تحفظ ہماری رگ رگ میں سمائے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ہم نے ہمارے ایپ کے تازہ ترین ورژن میں شروع سے آخر تک رمزکاری کو شامل کیا ہے۔ جب دونوں اطراف سے مرموز ہوتے ہیں، تب آپ کے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، صوتی پیغامات، دستاویزات، صورتِ حال اپ ڈیٹس اور کالس غلط ہاتھوں میں جانے سے بچے رہتے ہیں۔

شروع سے آخر تک رمزکاری اسی صورت میں پائی جا سکتی ہے، جب آپ اور آپ جن لوگوں کو پیغام بھیجیں، دونوں WhatsApp کے تازہ ترین ورژن کا استعمال کر رہے ہوں۔

WhatsApp کی دونوں اطراف سے رمزکاری اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ صرف آپ اور وہ شخص جس کے ساتھ آپ مہوِ گفتگو ہوں، اندرونِ گفتگو جو کچھ بھیجا جائے اسے پڑھ سکتے ہیں، اور درمیان میں کوئی دوسرا نہیں، WhatsApp بھی نہیں۔ آپ کے پیغامات ایک تالے میں مقفل ہوتے ہیں،اور صرف وصول کندہ اور آپ کے پاس اس تالے کی کلیدِ خاص رہتی ہے جو آپ کے پیغامات کو کھولنے اور پڑھنے کے لیے ضروری ہے۔ مزید تحفظ کے لیے، آپ کا بھیجا ہوا ہر پیغام ایک یکتا قفل و کلید رکھتا ہے۔ یہ سب خود کاری سے ہوتا ہے: کوئی ترتیبات چھیڑنے یا اپنے پیغامات کی حفاظت کرنے کے لیے کسی خفیہ بات چیت کو سیٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔

توجہ: شروع سے آخر تک رمزکاری ہمیشہ فعال رہتی ہے، بشرطیکہ تمام صارفین WhatsApp کے تازہ ترین ورژن کا استعمال کر رہے ہوں۔ شروع سے آخر تک رمزکاری کو غیر فعال کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

رابطے کی معلوماتی اسکرین پر یہ ’’سیکیورٹی کوڈ کی تصدیق کریں‘‘ کیا ہے؟

کسی بات چیت میں کالس اور پیغامات جو آپ بھیجتے ہیں وہ دونوں اطراف سے مرموز ہیں اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے، آپ کی ہر بات چیت کی اپنی ایک سیکیورٹی کوڈ رہتی ہے۔

توجہ: تصدیقی کارروائی اختیاری ہے اور صرف آپ کے بھیجے جانے والے پیغامات کے دونوں اطراف سے مرموز ہونے کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

یہ علامتی تحریر (کوڈ) رابطے کی معلوماتی اسکرین پر پائی جا سکتی ہے، QR کوڈ اور ۶۰-عدد والے نمبر کی صورت میں۔ یہ علاماتی تحاریر(کوڈس) ہر بات چیت کے لیے یکتا ہوتی ہیں اور آپ کے بھیجے جانے والے پیغامات کے دونوں اطراف سے مرموز ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے، ہر بات چیت میں لوگوں کے درمیان ان کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی کوڈ آپ لوگوں کے درمیان مشترک کی جانے والی منفرد کلید کا ایک ظاہری ورژن ہے - اور آپ فکر نہ کریں، یہ وہ اصل کلید نہیں ہے، وہ تو ہمیشہ چھپا کر رکھی جاتی ہے۔

کسی بات چیت کے دونوں اطراف سے مرموز ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے

  1. بات چیت کھولیں۔
  2. رابطے کی معلوماتی اسکرین کو کھولنے کے لیے، مطلوبہ رابطے کے نام پر ٹیپ کریں۔
  3. QR علامتی تحریر (کوڈ) اور ۶۰-عدد والے نمبر کو دیکھنے کے لیے رمزکاری پر ٹیپ کریں۔

اگر آپ اور آپ کا رابطہ مادّی طور پر ایک دوسرے کے قریب بیٹھے ہیں، تو آپ میں سے کوئی ایک، دوسرے کا QR کوڈ اسکین کر سکتا ہے، یا پھر ۶۰-عدد والے نمبر کو دیکھ کر موازنہ کر سکتا ہے۔ اگر آپ QR کوڈ کو اسکین کریں، اور درحقیقت کوڈ ایک سا ہی ہو، تو ایک سبز چیک کا نشان نمودار ہو جائیگا۔ اب جب وہ دونوں علاماتی تحاریر (کوڈس) ایک سی ہیں، تو آپ کو یقین ہو جانا چاہیئے کہ آپ کے پیغامات اور کالس میں کوئی دخل انداز نہیں ہو رہا۔

اگر علاماتی تحاریر (کوڈس) ایک دوسرے سے نہیں مل رہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کسی اور رابطے یا فون نمبر کی علامتی تحریر (کوڈ) اسکین کر رہے ہوں۔ اگر آپ کے رابطے نے حال ہی میں WhatsApp کو دوبارہ نصب کیا ہے، یا آلات کو بدلا ہے، تو ہماری رائے ہے کہ آپ کوڈ کی تازہ کاری کرنے کے لیے انہیں ایک نیا کوڈ بھیجیں اور پھر اس کوڈ کو اسکین کریں۔

اس مضمون میں علاماتی تحاریرِ تحفظ (کوڈس) کے تبدیل کرنے کے متعلق مزید جانکاری حاصل کریں۔

اگر آپ اور آپ کا رابطہ مادی طور پر قریب نہیں ہیں، تو آپ انہیں ۶۰-عدد والا نمبر بھیج سکتے ہیں۔ اپنے رابطے کو بتائیں کہ جب انہیں آپ کا کوڈ مل جائے، تو وہ اسے لکھ لیں اور پھر رابطے کی معلوماتی اسکرین پہ زیرِ رمزکاری نمودار ہونے والے ۶۰-عدد والے نمبر کے ساتھ اس کا بصری طور پر موازنہ کر لیں۔ Android، iPhone اور Windows Phone کے لیے، آپ ۶۰-عدد والے نمبر کو SMS، برقی خط (ای میل) وغیرہ کے حوالے سے بھیجنے کے لیے، QR کوڈ/۶۰-عدد والے نمبر والی اسکرین پر موجود اشتراک کریں بٹن کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کیوں WhatsApp دونوں اطراف سے رمزکاری کی پیشکش کرتا ہے اور لوگوں کو محفوظ رکھنے سے بھلا کیا مراد ہے؟

جو خدمت WhatsApp فراہم کرتا ہے اس کے لیے تحفظ نہایت ضروری ہے۔ ہم نے WhatsApp پر تمام پیغام رسانی اور کالنگ کے لیے، ۲۰۱۶ میں شروع سے آخر تک رمزکاری کا استعمال کر پانا مکمل کیا، تا کہ کسی کو بھی، یہاں تک کہ ہمیں بھی، آپ کی باتوں کے مواد تک رسائی نہ ملے۔ تب سے، ڈیجیٹل تحفظ مزید ضروری ہو گیا ہے۔ ہم نے ایسی کئی مثالیں دیکھی ہیں جن میں مجرم ہیکرس نے غیر قانونی طور پر لوگوں کے نجی مواد کو چرا کر ٹیکنالجی کا غیر فائیدہ اٹھاتے ہوئے، اس چرائی ہوئی معلومات کے ذریعے لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ سو جیسے ہم نئی خصوصیات – جیسے ویڈیو کالنگ اور صورتِ حال – کی پیشکش کی، تو ہم نے دونوں اطراف سے رمزکاری کو ان خصائص کے ساتھ بھی لگا دیا۔

آپ کے پیغامات کے مواد کو دیکھنے یا آپ کی کالس کو WhatsApp پر سننے کی WhatsApp کے پاس کوئی صلاحیت نہیں ہے۔ اس کی وجہہ یہ ہے کہ WhatsApp پر بھیجے جانے والے پیغامات کی رمزکاری اور رمز کشائی مکمل طور پر آپ کے آلے پر ہوتی ہے۔ آپ کے پیغام کے آپ کے فون کو چھوڑنے سے پہلے، اسے ایک رمزی تالے سے محفوظ کیا جاتا ہے، اور اس کی کلید صرف اس پیغام کے وصول کنندہ کے پاس ہی ہوتی ہے۔ اور پھر، وہ کلید بھیجے جقانے والے ہر پیغام کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ جب کہ یہ سب پس پردہ ہوتا رہتا ہے، آپ اپنے آلے پر حفاظتی تصدیقی کوڈ کو چیک کر کے اپنی گفتگو کے محفوظ ہونے کا اطمینان کر سکتے ہیں۔ آپ ہمارے وھائٹ پیپر پر ان کارروائیوں کے متعلق مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

فطری طور پر، لوگوں نے قانون کے نفاذ کے لیے، شروع سے آخر تک رمزکاری کا مطلب طلب کیا۔ دنیا بھر میں لوگوں کی حفاظت کے لیے قوانین کا نفاذ کرنے والی ایجنسیاں جو کام کرتی ہیں، اس کی WhatsApp قدر کرتا ہے۔ ہم قابلِ اطلاق قانون اور حکمتِ عملی پر مبنی قانون کے نفاذ کی درخواستوں کا احتیاط کے ساتھ معائنہ، ان کی توثیق کرتے اور ان کا جواب دیتے ہیں۔ اور ہم ہنگامی درخواستوں کا جواب دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمرے معلومات بہم پہنچانے کی کوششوں کے تحت، ہم نے قانون کے نفاذ کرنے والوں کے لیے ہمارے محدود معلومات کو جمع کرنے کے متعلق معلومات کو شایع کیا ہے اور یہ بھی کہ وہ WhatsApp سے کیسے درخواست کر سکتے ہیں، جو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم WhatsApp تحفظ کو پڑھیں۔