ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

پڑھے گئے پیغامات کی علامات کو چیک کرنا

آپ جو بھی پیغام بھیجیں گے اس کے قریب چیک کا نشان نمودار ہوگا۔ ذیل میں ہر ایک کا مطلب سمجھایا گیا ہے:

  • پیغام کامیابی کے ساتھ بھیج دیا گیا۔
  • وصول کنندہ کے فون پر پیغام کامیابی کے ساتھ پہنچا دیا گیا۔
  • وصول کنندہ نے آپ کا پیغام پڑھ لیا ہے۔

کسی گروپ بات چیت میں دوسری طرح کے چیک کے نشان تب نمودار ہوں گے جب تمام شرکاء نے آپ کا بھیجا ہوا پیغام وصول کر لیا ہوگا۔ نیلے رنگ کے دو چیک کے نشان تب نمودار ہوں گے، جب گروپ میں تمام شرکاء نے آپ کا پیغام پڑھ لیا ہوگا۔

پیغام کی معلومات کی اسکرین آپ کو یہ بتاتی ہے کہ کس نے آپ کا پیغام پڑھا اور کب پڑھا۔ پیغام کی معلومات کی اسکرین کے متعلق مزید معلومات کے لیے یہاں دیکھیں: Android | iPhone | Windows Phone | Nokia S40 | BlackBerry | Nokia S60 | BlackBerry 10

اگر آپ کو اپنے پیغام کے قریب میں صرف ایک چیک کا نشان نظر آ رہا ہے، تو ممکنہ طور پر WhatsApp یا آپ کے فون کے ساتھ کچھ مسئلہ نہیں ہے مگر پیغام شریک کو ملا نہیں ہے۔ آپ کے پیغام بھیجے جانے کے بعد بھی آپ کی بات چیت کے شرکاء کو پیغام نہ ملنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں:

  • ان کا فون بند ہو۔
  • انہیں نیٹ ورک سے مربوط (کنکٹ) ہونے میں کچھ مسائل پیش آ رہے ہوں۔
  • انہوں نے اسکرین پر اطلاع تو دیکھ لی ہو، مگر ایپ کو نہ کھولا ہو (خاص طور پر اگر وصول کنندہ iPhone کا استعمال کر رہے ہوں)۔
  • ممکن ہے انہوں نے آپ کو مسدود کر دیا ہو۔ مزید معلومات کے لیے اس مضمون کو پڑھیں۔

شکریہ،
WhatsApp تعاون ٹیم