WhatsApp کو آپ کی تصاویر لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ آپ اپنے قرابتداروں کے ساتھ بہتر تصاویر والی اور ایک بھرپور گفتگو کریں۔ آپ کی رازداری اور تحفظ ہمیں عزیز ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو اعتماد ہو کے آپ اس ایپلیکیشن کا بے خوف استعمال کر سکتے ہیں۔
WhatsApp میں ایک تصویر بٹن ہے جو آپ کو اپنے کیمرا کا براہ راست استعمال کر کے تصاویر اور ویڈیوز لینے کی سہولت دیتا ہے۔ اس خصوصیت کا استعمال کر پانے کے لیے، آپ کو چاہیئے کہ، اسرار کئے جانے پر WhatsApp کو اپنے کیمرا تک رسائی کی اجازت دیں۔ بے فکر رہیں، WhatsApp خود سے کبھی کوئی تصویر یا ویڈیو نہیں لیگا۔