کچھ باتوں میں موصول ہوئی لنکس میں آپ کو اس کے مشکوک لنک ہونے کا اشارہ کرتا ہوا کوئی انڈیکیٹر دکھائی دے سکتا ہے۔
کسی لنک میں غیر معمولی مانے جانے والے حروف موجود ہونے پر یہ اشارہ کرتا ہوا انڈیکیٹر نمودار ہوتا ہے۔ ان حروف کو ملا جلا کر ان کا استعمال کر کے اسپیم کرنے والے، صحیح نظر آنے والی جالی لنکس بنا کر آپ کو ان پر ٹیپ کرنے پر آمادہ کر سکتے ہیں، جو آپ کو جالسازی والی سائٹ پر لے جاتی ہیں۔
یہاں مشکوک لنکس کے کچھ نمونے ہیں:
https://ẉhatsapp.com/free-tickets
توجہ: ذرا غور کریں کہ پہلا حرف ’’w‘‘ جیسا دکھائی دیتا ہے، حالانکہ در اصل وہ ’’ẉ‘‘ ہے، جس کا یہ مطلب ہے کہ کسی اسپیم کرنے والے نے آپ کو ایسی جالی ویبسائٹ پر پہنچا دیا ہے، جس کا WhatsApp سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کسی بھی لنک کے موصول کرتے وقت، غور سے اس کے پیغام کو جانچ لیں۔ اگر کسی لنک کو مشکوک کے طور پر نشانزد کیا گیا ہوگا، تو ایک اچھل کر آنے والا پاپ اپ پیغام نمودار ہوگا، جو اس لنک میں موجود تمام غیر معمولی حروف کو نمایاں کریگا۔ اس کے بعد آپ اس لنک کو ٹیپ کر کے کھولنا یا اپنی بات میں واپس ہونا منتخب کر سکتے ہیں۔
ہر لنک کے مشکوک ہونے کی WhatsApp خود کاری سے جانچ کرتا ہے۔ آپ کی رازداری کے تحفظ کے لیے، یہ جانچ مکمل طور پر آپ کے آلے پر ہی کی جاتی ہے، اور شروع سے آخر تک رمزکاری کی وجہ سے WhatsApp آپ کے پیغامات کا مواد دیکھ نہیں سکتا۔
اس مضمون کو پڑ کر WhatsApp پر اپنی سلامتی کے بارے میں مزید معلومات پائیں۔