ویڈیو کالنگ آپ کو WhatsApp کے ذریعے اپنے رابطوں کو کال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ Android پر، ویڈیو کالنگ صرف +Android 4.1 پر ہی دستیاب ہے۔ اگر آپ کا آپریٹنگ سسٹم تعاون یافتہ نہ ہو تو ویڈیو کالنگ آپ کیلئے دستیاب نہیں ہو گی۔
نوٹ: اطمینان کر لیں کہ ویڈیو کالز کرتے یا موصول کرتے وقت آپ کے پاس ایک مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہو۔ ایک ناقص یا غلط طور پر کنفیگر کیے گئے کنکشن کا نتیجہ ناقص ویڈیو اور آڈیو معیار کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اگر آپ Wi-Fi سے منسلک ہیں تو آپ کی ویڈیو کال کا معیار آپ کے وائرلیس نیٹ ورک سگنل اور نیٹ ورک ڈیٹا کی رفتار پر منحصر ہو گا۔
جب کوئی آپ کو ویڈیو کال لگائے، تب فون پر آپ کو آنے والی WhatsApp ویڈیو کال کی اسکرین نظر آئیگی، جہاں پر آپ یہ کر سکتے ہیں:
گروپ کالنگ خصوصیت WhatsApp کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چار شرکاء کو آپس میں ویڈیو کال لگانے کی سہولت دیتی ہے۔
ویڈیو کالز کرنے کا طریقہ سیکھیں: iPhone | Windows Phone