ہم کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

آپ جس کی تلاش میں ہیں اسے ڈھونڈنے کے لیے ذیل میں درج موضوعات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کی بات چیت کی ستگزشت کی بحالی

آپ Google Drive یا مقامی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کا استعمال کر کے WhatsApp کے مواد(ڈیٹا) کی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کر سکتے ہیں۔ مقامی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) روزانہ سویرے ۲ بجے خود کاری سے چلیں گی اور آپ کے مواد کو فون ہی میں ایک فائل میں محفوظ کریں گی۔

آپ اپنی بات چیت اور میڈیا کی Google Drive پر نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنا سکتے ہیں، تا کہ اگر آپ Android فون بدلیں یا نیا لیں، تو آپ کی بات چیت اور میڈیا قابل نقل رہیں۔ Google Drive کا استعمال کرنے کے لیے توجہ دیں کہ یہ برحق ہو:

  1. آپ کا آلہ Google Drive سے مطابقت پذیر ہونا چاہیئے۔
  2. Google Play کی خدمات نصب ہونی چاہیئے( صرف Android۲.۳.۴ اور اعلیٰ کے لیے)۔
  3. آپ کے Google Drive کے اکائونٹ میں آپ کے تمام WhatsApp مواد کے جتنی جگہ ہونی چاہیئے۔
  4. آپ کے فون میں نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنانے کے لیے ضروری خالی جگہ ہونی چاہیئے۔
Google Drive پر نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کیسے بنائیں
  1. WhatsApp کھولیں۔
  2. مینیو بٹن > ترتیبات > بات چیت > بات چیت کی بیک اپس پر جائیں۔
  3. Google Drive پر بیک اپ بنائیں پر ٹیپ کریں اور اپنے حساب سے نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کی کثرت معین کریں، یا فوری طور پر بیک اپ بنانے کے لیے بیک اپ بنائیں پر ٹیپ کریں۔
  4. آپ کو Google اکائونٹ چننے پر آمادہ کیا جائیگا جس میں آپ اپنی بات چیت کی سرگزشت کی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنائیں گے۔ اگر آپ کے پاس Google اکائونٹ نہیں ہے، تو جب آمادہ کیا جائے اکائونٹ شامل کریں پر ٹیپ کریں۔ براہ مہربانی جس Google اکائونٹ کو نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کے لیے استعمال کریں اسے یاد رکھیں۔
  5. نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنانے کے واسطے پسندیدہ مربوط نظام کا انتخاب کرنے کے لیے پر بیک اپس بنائیں پر ٹیپ کریں۔ براہ کرم توجہ دیں کہ سیلیولر پر نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنانے سے اضافی ڈیٹا قیمتیں لگ سکتی ہیں۔
Google Drive کے متعلق احم توجہات
  1. پہلی مکمل نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بننے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ مہربانی کر کے اپنے فون کو ذریعۂِ توانائی سے جوڑے رکھیں۔
  2. آپ اپنی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کی کثرت، جس اکائونٹ میں بیک اپ کیا ہو اس کو،اور نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنانے کے لیے جس اتصال (کنکشن) کااستعمال کریں اس کو کسی بھی وقت مینیو بٹن > ترتیبات > بات چیت > بات چیت کی بیک اپ میں جا کر بدل سکتے ہیں۔
  3. آپ جب بھی کسی Google کھاتے (اکائونٹ ) پر Google Drive کی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) چلائیں، تب پچھلی Google Drive کی بیک اپ پر مواد(ڈیٹا) پھر سے لکھا جائیگا۔ Google Drive کی پچھلی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کو بحال کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کی بحالی یا اسے منتقل کرنا

جب آپ اپنے نمبر کی تصدیق کریں تب WhatsApp آپ کو اپنی بات چیت اور میڈیا کو نقل برائے احتیاط (بیک اپ) پر سے بحال کرنے کو کہیگا۔ جب اس پر آمادہ کیا جائے تو محض ’’بحال کریں‘‘ پر ٹیپ کریں۔اگر WhatsApp کو بیک اپ کا سراغ نہیں ملتا، تو ہو سکتا ہے:

  1. آپ کسی اور Google اکائونٹ سے لاگڈ آن ہیں۔
  2. آپ اس فون کو استعمال نہیں کر رہے جس سے آپ نے نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنائی تھی۔
  3. آپ کا SD کارڈ اور\یا بات چیت کی سرگزشت میں خرابی ہو گئی ہے۔
  4. Google Drive اکائونٹ پر یا فون پر نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کی کوئی فائل موجود نہیں ہے۔

توجہ: مواد(ڈیٹا) کو نئے فون میں منتقل کرنے کا سب سے آسان طریقہ Google Drive کا استعمال کرنا ہے۔ اگر آپ مقامی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کا استعمال کرنا چاہیں، تو آپ کو فائلوں کو نئے فون میںکمپیوٹر، فائل مستکشف(ایکسپلورر) یا SD کارڈ کا استعمال کر کے منتقل کرنی ہوگی۔ اگر آپ کا مواد /sdcard/WhatsApp/ کتابچہ پر ذخیره شده نہیں ہے، تو آپ اندرونی مخزن(اسٹوریج) یا خاص مخزن (اسٹوریج) کتابچوں کو دیکھ سکتے ہیں۔

ذرا پرانی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کو بحال کرنے کے لیے

آپ کا فون ۷ روز تک کی مقامی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کی فائلوں کو جمع کر لیگا(Google Drive صرف تازہ ترین کو ہی کریگا)۔ اگر آپ ایسی مقامی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کو بحال کرنا چاہتے ہیں جو ایک دم تازہ نہ ہو، تو آپ کو یہ کرنا ہوگا:

  1. فائل منتظم کو ڈاؤن لوڈ (متنزل) کریں۔ یہاں کچھ انتخابات ہیں:فائل منتظمین(مینیجرس) اور مستکشفین(ایکسپلورر)
  2. فائل منتظم میں،sdcard/WhatsApp/Databases پر جائیں۔اگر آپ کا مواد SD کارڈ پر جمع نہیں ہوا، تو آپ SD کارڈ کی بجائے اندرونی مخزن یا خاص مخزن کودیکھ سکتے ہیں۔
  3. msgstore-YYYY-MM-DD.1.db.crypt12سے msgstore.db.crypt12 بحال کرنے کے لیے بیک اپ کی فائل کو نیا نام دیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی پچھلی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کسی پچھلے مشاہدے میں ہو، جیسے کہ crypt9یاcrypt10۔ مخفی حروف کے نمبروں میں کوئی تبدیلی نا لائیں۔
  4. WhatsApp کو غیر نصب کریں۔
  5. WhatsApp کو نصب کریں۔
  6. کہے جانے پر بحال کریں پر ٹیپ کریں۔

نقل برائے احتیاط (بیک اپ)اور بحالی سے متعلق مسائل کی سراغ رسانی

اگر آپ Google Drive پر نقل برائے احتیاط (بیک اپ) نہیں بنا پا رہے ، تو مہربانی کر کے اِسے آزما کر دیکھیں:
  1. یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے فون میں Google اکائونٹ ہے۔
  2. یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے Google Drive اکائونٹ میں نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنانے کے لیے ضروری جگہ دستیاب ہے۔ آپ کے Google Drive میں کتنی جگہ دستیاب ہے یہ آپ اسکرین کے نچلے بائیں کونے میں دیکھ سکتے ہیں۔
  3. یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے فون میں Google Play خدمات نصب کی ہوئی ہیں۔ توجہ: Google Play خدمات صرف Android۲.۳.۴ اور اس سے اعلیٰ کے لیے دستیاب ہیں۔
  4. اگر آپ سیلیولر ڈیٹا پر بیک اپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کے پاس WhatsApp اور Google Play خدمات دونوں کے لیے ڈیٹا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں ہے تو اپنے ڈیٹا مہیا کار(کیرئر) سے رابطہ کریں۔
  5. کسی اور مربوط نظام (نیٹ ورک) پر نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنانے کی کوشش کریں (مثلاً، اگر سیلولر کے مربوط نظام (نیٹ ورک) پر نقل برائے احتیاط (بیک اپ) نہیں بنا سکتے تو Wi-Fi سے مربوط کرنے کی کوشش کریں)۔
اگر آپ Google Drive پر بنائی نقل برائے احتیاط (بیک اپ) کو بحال نہیں کر سکتے ہیں تو مہربانی کر کے یہ آزما کر دیکھیں:
  1. یقینی بنائیں کہ آپ اسی فون نمبر اور اکائونٹ پر مواد(ڈیٹا) بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر نقل برائے احتیاط (بیک اپ) بنائی تھی۔
  2. یقینی بنائیں کہ آپ کے فون میں مواد (ڈیٹا) بحال کرنے کے لیے ضروری جگہ موجود ہے۔
  3. یقینی بنائیں کہ Google Play خدمات آپ کے فون میں نصب (انسٹال) کی ہوئی ہیں۔ توجہ: Google Play خدمات صرف Android۲.۳.۴ اور اس سے اعلیٰ کے لیے دستیاب ہیں۔
  4. یقینی بنائیں کہ آپ کی بیٹری پوری طرح قوت یافتہ ہے یا آپ کا فون کسی برقی توانائی کے ذریعے سے جڑا ہوا ہے۔
  5. یقینی بنائیں کہ آپ کا فون کسی مستحکم اور استوار مربوط نظام (نیٹورک) سے جڑا ہوا ہے۔ اگر بحالی سیلولر مربوط نظام پر نہیں ہو پا رہی ، تو براہ مہربانی Wi-Fi پر کوشش کریں۔

پیغامات کو کیسے بحال کرنا ہے، یہاں سیکھیں: iPhone | Windows Phone | BlackBerry | BlackBerry 10